مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 74
مشعل راه جلد پنجم 74 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی تقوی کی باریک راہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس اقتباس سے اس بات کی مزید وضاحت ہوگئی کہ تقوی کی باریک راہوں پر جب چلنے لگو تو تب سمجھا جائے گا کہ تم مومن ہو اس میں سب سے پہلی چیز آپ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت سب سے زیادہ ہو اور اس کے مقابلہ میں کوئی دنیا وی رشتہ کوئی محبت روک نہ بنے پھر اخلاقی برائیاں ہیں ان میں علاوہ بڑی بڑی اخلاقی برائیوں کے چھوٹی چھوٹی باتیں بھی ہیں۔مثلاً ہمسائیوں سے اچھا سلوک نہ رکھنا۔آپس میں مل کر کسی کا مذاق اڑانا استہزاء کرنا ہنسی ٹھٹھا کرنا، اپنے بچوں سے بہت پیار کرنا اور دوسرے کے بچوں کو پرے دھکیلنا اللہ تعالیٰ کے احکامات جو اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں کہ وقت پر نماز پڑھو بڑوں سے ادب سے پیش آؤ چھوٹوں سے شفقت سے کرو۔یہ نہ کرنا یہ برائیاں ہیں۔تو پھر یہ ہے کہ اپنے عہدے داروں کی ہر بات کو غور سے سنا اور ماننا۔یہ اگر پیدا ہو جائیں اخلاقی اچھائیاں ، تو پھر نظام ترقی کرتا ہے۔اللہ کی خاطر نظام جماعت کی پابندی کریں پھر نظام جماعت کی پابندی کرنا۔تو فرمایا کہ اگر یہ سب کام خدا کی خاطر کرو گی تو مومن کہلاؤ گی اور دن بدن ایمان مضبوط تر ہوتا جائے گا۔اب یہ مومنانہ حالت پیدا کر لی ہے تو اس میں ایک اہم بات فرمانبرداری کی بھی ہے۔اسی میں فرمایا گیا ہے کامل اطاعت اور فرمانبرداری دکھاؤ۔اب یہ نہیں کہ کیونکہ فلاں عہدہ دار سے فلاں صدر سے یا فلاں عورت سے جو اس وقت سیکرٹری تربیت ہے، میری بنتی نہیں کیونکہ ایک موقع پر آج سے اتنے سال پہلے اس نے مجھے لوگوں کے سامنے ٹو کا تھا۔یا میری بات نہیں مانی تھی یا میرے بچوں کو نماز کے وقت شرارتیں کرنے پر خاموش کیا تھا۔تو اسلئے اب میں اسکی بات نہیں مانوں گی۔یہ فرمانبرداری نہیں ہے اور جبکہ پھرانی ضد آ جاتی ہے۔یہاں تک کہ بات اسلئے نہیں مانوں گی اب چاہے جو مرضی وہ کہے۔چاہے مجھے یہ بھی تلقین کرے کہ نماز میں ٹیڑھی صفوں میں کھڑی عورتوں کو کہ رہی ہو کہ صفیں سیدھی کر لو۔آپس کے فاصلے کم کرلو، خلا کم کرو۔تو اس کی بات نہیں مانتیں اور پھر ہنسی ٹھٹھے میں اس بات کو اڑا دیتی ہیں۔تو اس کی بات نہ مان کر تم اسکی فرمانبرداری سے باہر نہیں جارہی بلکہ نظام جماعت کے ایک کارکن کی بات نہیں مان رہی اور صرف نظام جماعت کو لا پرواہی کی نظر سے نہیں دیکھ رہی بلکہ خدا اور اس کے رسول صلی