مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 72

مشعل راه جلد پنجم 72 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سورۃ احزاب کی آیت 36 کی تلاوت فرمائی۔إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَ الْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّالِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمُ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِيمًا اس کے بعد فرمایا: - یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں مسلمان اور مومن مردوں اور عورتوں کو یہ بتایا گیا ہے کہ چند خصوصیات ہیں جو مسلمان اور مومن میں ہونی چاہیں۔اگر یہ خصوصیات پیدا ہو جائیں تو خدا تعالیٰ تمہیں خوشخبری دیتا ہے کہ تمہارے سے نہ صرف مغفرت کا سلوک کرے گا بلکہ اجر عظیم سے بھی نوازے گا۔اور وہ کیا باتیں ہیں۔وہ باتیں یہ ہیں کہ فرمانبرداری کرنے والی بنوں۔سچ کو اختیار کرنے والی بنوں، سچ بولنے والی ہوں ،صبر کرنے والی ہوں ، عاجزی اختیار کرنے والی ہوں ، صدقہ کرنے والی ہوں ، روزہ دار ہوں۔آنکھ کان منہ اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والی ہوں۔اور اللہ کا ذکر کرنے والی ہوں۔خوبصورت معاشرہ کیسے جنم لیتا ہے اب یہ دیکھیں یہ ایسی باتیں ہیں اگر کسی میں پیدا ہو جا ئیں اور کسی معاشرہ میں اکثریت میں پیدا ہو جائیں تو ایسا خوبصورت معاشرہ جنم لے گا جس کی کوئی مثال نہیں ہوگی۔اس بارہ میں اب میں مزید کچھ وضاحت کرتا ہوں۔لیکن اس سے پہلے یہ بتاؤں گا کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ مسلمان اور مومن ، یہ الگ الگ کیوں کہا گیا ہے؟ اس بارہ میں خود قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ: قَالَتِ الاَعْرَابُ امَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلكِنْ قُوْلُوْآسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ