مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 40 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 40

مشعل راه جلد پنجم 40 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا :-۔۔۔۔فضول گفتگو سے اجتناب کریں۔باہمی گفتگو میں دھیما پن اور وقار قائم رکھیں۔تلخ گفتگو سے اجتناب کریں، آپس میں ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں کسی بھی قسم کی تلخی پیدا نہیں ہونی چاہیے۔نہ مہمانوں کی آپس میں نہ مہمانوں اور میز بانوں کی۔اور نہ میز بانوں کی آپس میں۔تو کسی بھی شکل میں کوئی تلخی نہ ہو۔بلکہ ایک روحانی ماحول ہو جو ہر دیکھنے والے کو نظر آتا ہو۔اور پھر یہ ہے کہ بعض لوگ بلند آواز سے عادتاً تو جو میں میں کر کے باتیں کر رہے ہوتے ہیں یا ٹولیوں کی صورت میں بیٹھ کر قہقہے لگا رہے ہوتے ہیں۔تو ان تین دنوں میں تمام چیزوں سے جس حد تک پر ہیز کر سکتے ہیں کریں۔بلکہ مکمل طور پر پرہیز کرنے کی کوشش کریں۔ویسے بھی یہ کوئی ایسی اچھی عادت نہیں۔دوسرے مختلف قسم کے لوگ یہاں آئے ہوئے ہوتے ہیں۔بعض اونچا سننے والے ہیں ، بعض زبان نہ سمجھنے والے ہیں تو دیکھنے والا بعض دفعہ باتیں کر رہا ہوتا ہے اور ان کی طرف دیکھ کر ہنس رہا ہوتا ہے جس سے بلا وجہ غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔تو ان چیزوں سے بچنا چاہیے، پر ہیز کرنی چاہیے۔ایک اور ضروری ہدایت یہ ہے کہ بازار بھی جلسہ کے دوران بندر ہیں گے۔تو مہمان بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ بلا وجہ جن لوگوں نے دکانیں بنائی ہوئی ہیں یا سٹال لگائے ہیں ان کو مجبور نہ کریں کہ اس دوران دکانیں کھولیں یا آپ وہاں بیٹھے رہیں۔اگر مجبوری ہو تو چند ضروری چیزیں مہیا ہو سکتی ہیں لیکن انتظامیہ اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ کس حد تک اجازت دینی ہے۔ٹریفک قوانین کی پابندی کریں پھر ہے کہ اسلام آباد (ٹلفورڈ ) کے ماحول میں تنگ سڑکوں پر چلنے میں احتیاط اور شور وغل سے پر ہیز کریں۔یہ باہر سے آنے والوں کے لئے خاص طور پر یہ بات یادر رکھنے کی ضرورت ہے کہ اس ماحول میں یہ نہ سمجھیں کہ آبادی نہیں ہے۔تھوڑی بہت آبادی تو ہوتی ہے تو بلا وجہ شور وغل نہیں ہونا چاہیے۔پھر گاڑیاں پارک