مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 6
مشعل راه جلد پنجم 6 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نظام خلافت کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار رہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سالانہ اجتماع انصاراللہ جرمنی کے موقع پر اپنے پیغام میں ارشاد فرمایا:- ( دین حق)، احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرنی ہے اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا ہے۔اور اپنی اولاد کو ہمیشہ خلافت احمدیہ سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہنا ہے۔اور ان کے دلوں میں خلیفہ وقت سے محبت پیدا کرنی ہے۔یہ اتنا بڑا اور عظیم الشان نصب العین ہے کہ اس عہد پر پورا اتر نا اور اس کے تقاضوں کو نبھانا ایک عزم اور دیوانگی چاہتا ہے۔پس اس بابرکت اجتماع کے موقع پر میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع سے یہ عزم کر کے گھروں کولوٹیں کہ نظام خلافت کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار رہیں گے اور خلافت احمدیہ کے خلاف ہر شرارت کا سر کچل کر رکھ دیں گے۔“ (ماہنامہ الناصر جرمنی جون تا ستمبر 2003ء صفحہ 1)