مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 185 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 185

مشعل راه جلد پنجم 185 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی علمیت کامل درجہ تک پہنچی ہوئی ہو۔( دعوت الی اللہ کے ) سلسلہ کے واسطے ایسے آدمیوں کے دوروں کی ضرورت ہے، مگر ایسے لائق آدمی مل جاویں کہ وہ اپنی زندگی اس راہ میں وقف کر دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بھی اشاعت اسلام کے واسطے دور دراز ممالک میں جایا کرتے تھے۔یہ جو چین کے ملک میں کئی کروڑ مسلمان ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں بھی صحابہ میں سے کوئی شخص پہنچا ہو گا۔اگر اسی طرح ہیں یا تمہیں آدمی متفرق مقامات میں چلے جاویں۔(اب تو اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ہزاروں دے دیے ہیں ) تو بہت جلدی ( دعوت الی اللہ ) ہو سکتی ہے۔( سینکڑوں تو میدان میں ہیں اور ہزاروں پیچھے سے آرہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ۔مگر جب تک ایسے آدمی ہمارے منشاء کے مطابق اور قناعت شعار نہ ہوں تب تک ہم ان کو پورے پورے اختیارات بھی نہیں دے سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ایسے قانع اور جفاکش تھے کہ بعض اوقات صرف درختوں کے پتوں پر ہی گزر کر لیتے تھے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 682۔جدید ایڈیشن) الفضل انٹر نیشنل 14 تا 20 مئی 2004 ء )