مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 659 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 659

مشعل راه جلد سوم 659 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی خطبه جمعه فرموده 14 راگست 1998ء سے اقتباس سیدھی بات سچی بات سے زیادہ اعلیٰ درجے کی بات ہے سیدھی بات سے اصلاح اعمال کا بہت گہرا تعلق ہے قول سدید کا تجر بہ گھروں سے شروع ہونا چاہیے۔تمام وہ اولا دیں جو رفتہ رفتہ بگڑ کر دور چلی جاتی ہیں بچپن میں ان سے قول سدید سے کام نہیں لیا جاتا اپنے بچوں سے کھری بات کہو اور دیکھو کہ ان کے دلوں میں دن بدن عمر کے ساتھ ساتھ تمہاری عزت بڑھے گی بچوں سے وعدہ کرو تو اس میں وعدہ خلافی نہ کرو کبھی ساری عمر اپنے بچوں سے کوئی وعدہ نہ کریں جسے آپ پورا نہ کر سکتے ہوں فطرت میں دورنگی نہیں ہونی چاہیے۔یہ دورنگی ہے جو انسان کو برباد کر دیتی ہے جسم کی صفائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات مسواک کی عادت ہم نے سارے آداب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھے ہیں ☆ ☆ ☆