مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 603 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 603

مشعل راه جلد سوم 603 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ آل عمران آیت اا تلاوت فرمائی: كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَوْا مَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَاكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ اس کے بعد حضور نے فرمایا: امت مسلمہ کی وجہ فضیلت یہاں خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے دوران ہی ایک مجلس میں ایک سوال ہوا تھا جس کا تعلق خیر امت سے تھا کہ خیر امتہ قرار دیا گیا ہے اور سب دنیا کی امتوں میں قرآن کریم نے امت مسلمہ کو سب سے اچھا قرار دیا ہے یہ ایک دعوئی ہے۔اس کا ثبوت کیا ہے کہ واقعہ یہ امت سب امتوں سے بہتر ہے؟ اس سلسلے میں میں نے آج کا خطاب منتخب کیا ہے تاکہ خیر امۃ کی تفصیل جو ایک دفعہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں آج پھر اس کو دہراؤں۔ایسی باتوں کو بار بار دہرانا پڑتا ہے تاکہ نئے آنے والے اور نئی نسلوں والے بھی ان امور کو اچھی طرح سمجھ لیں اور دوسرے یہ کہ اسی مضمون سے میری اس تربیتی تقریر کا تعلق ہے جو میں نے آج کے لئے چنی تھی۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ۔اے امت مسلمہ اتم تمام امتوں میں سے سب سے بہتر ہو جن کو لوگوں کے لئے چنا گیا۔یہاں لِلنَّاس کا لفظ صاف بتا رہا ہے کہ وجہ فضلیت بیان ہوگئی۔ہر وہ امت جو بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے ہوگی، وہ بہتر ہوگی۔اکیڈ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّلی دینے والا ہاتھ جو ہے وہ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہوا کرتا ہے۔تو ایک تو اس دعوے کی دلیل بھی ساتھ ہی رکھ دی۔لِلنَّاسِ ، جب تک تم للناس رہو گے تم بہت بہترین رہو گے۔جب لِلنَّاسِ نہیں رہو گے اپنے نفسوں کی خاطر کام کرو گے تو معالم بہترین امت نہیں رہو گے۔بلکہ گر جاؤ گے اس مقام سے۔أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کا