مشعل راہ جلد سوم — Page 585
مشعل راه جلد سوم الا رم بھی ہے۔585 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ آنے والے بہت سے آرہے ہیں اور مجھے دکھائی دے رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب امریکہ میں بھی ( دعوت الی اللہ ) تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ابھی اس میں بظاہر اتنی تیزی پیدا نہیں ہوئی جتنی میں توقع رکھتا ہوں۔لیکن ملاقاتوں میں میں نے ایسے مخلص نئے آنے والے دیکھے ہیں اور نئی آنے والیاں دیکھی ہیں جن کے متعلق بعض دفعہ میں سمجھتا تھا کہ پیدائشی احمدی ہیں اور جب پوچھا گیا تو کسی نے کہا میں چھ مہینے پہلے ہوا تھا یا سال پہلے احمدی ہوئی تھی۔بہت نمایاں پاکیزہ تبدیلیاں ہیں۔لیکن اگر پرانے احمدیوں میں ان کے اندر وہ تبدیلیاں پیدا نہ ہوئیں تو یہ لوگ پھر زیادہ دیر آپ کے ساتھ نہیں رہ سکیں گے اور ہر وہ شخص جو کسی اور میں پاک تبدیلی پیدا کرتا ہے وہ ایک مہر کا مقام رکھتا ہے، وہ اپنی مہر دوسروں پر چسپاں کیا کرتا ہے اور اکثر اس کی بدیاں دوسرے میں منتقل ہو جایا کرتی ہیں۔پس اس پہلو سے اپنے بچوں کی بھی حفاظت کریں۔ان کو چھوٹے چھوٹے خاتم بنالیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبیوں کو دوسروں میں رائج کرنے کی طاقت رکھیں۔اگر مہر پر دوسری مہر لگ جائے اور وہ مہر مٹ جائے تو اس کو مہر کہا ہی نہیں جاتا۔پس آپ وہ مہر بنیں جو غیر اللہ کا اثر قبول نہ کرے ورنہ آپ کے نقوش مٹ جائیں گے۔آپ اپنی مہر کو جب جس پر ثبت کریں گے جو آپ سمجھ رہے ہیں وہ اس پر ثبت نہیں کرے گی کیونکہ دنیا نے اس کے نقوش بدل دیئے ہوں گے۔پس سمندر کی لہروں کی طرح جو ریت پر کچھ نقشے بناتی ہیں اپنے نقشے ایسے نہ بنائیں کہ ہر اٹھنے والی لہر اس نقشے کو پھر بدل جائے۔آج کی لہروں نے کچھ ور نقشہ کھینچے ہیں، کل کی لہریں کچھ اور نقشے بنا جا ئیں۔آپ نے تو دائما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کا نقشہ اپنے اندر بناتا ہے اور پھر اس کو جاری کرنا ہے۔پس جب تک اپنے بچوں میں جاری نہیں کریں گے آئندہ نسلیں سنبھالی نہیں جاسکیں گی۔اور وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ یا درکھو خدا کا یہ پیغام ہے۔آج دیکھو کہ کل کے لئے تم کیا بھیج رہے ہو۔اللہ تعالیٰ خوب باخبر ہے اس سے جو تم کرتے ہو۔اِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ اگر آج تمہارے نقوش پختہ ہیں ، اگر آج تمہارے نقوش دائمی ہیں تو کل تمہاری نسلوں کے نقوش بھی پختہ اور دائمی ہوں گے۔اگر آج یہ روز مرہ مٹنے والے اور بدلنے والے ہیں تو کل کی نسلوں کی کیا ضمانت ہے۔وہ بھی اسی طرح سمندری لہروں کے سہارے روز اپنے نقش بدلا کریں گی۔پس اللہ تعالیٰ جماعت کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ ( دعوت الی اللہ ) کے نئے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو جس طرح میں مختصراً آپ کو سمجھا رہا ہوں ان تقاضوں کو آپ پوری