مشعل راہ جلد سوم — Page 527
مشعل راه جلد سوم 527 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ البقرہ کی یہ آیت تلاوت فرماتے ہوئے فرمایا۔وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَتَثْبِيتًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةٍ بِرَبُوَةٍ أَصَابَهَا وَابِلٌ فَاتَتْ أكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِنْ لَّمْ يُصِبُهَا وَابِلٌ فَطَلَّ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ۔(البقره:266)۔۔۔آج مجلس انصاراللہ یو۔کے کا تین روزہ سالانہ اجتماع اسلام آباد میں ہورہا ہے اور ان کی طرف سے یعنی صدر صاحب انصار اللہ کی طرف سے گزشتہ ہفتہ دس دن سے مسلسل مجھ پر دباؤ رہا ہے کہ میں اسلام آباد جا کر افتتاح کروں اور مسلسل میں اس کا انکار کرتارہا ہوں۔لیکن وہ بھی ماشاء اللہ دھن کے پکے ہیں اچھے دعا گو ثابت ہوں گے مگر میں نے واضح طور پر عرض کیا بار بار کہ یہ نہیں ہوگا پھر بھی ماشاءاللہ انہوں نے اپنی اس نیک کوشش کو ترک نہیں کیا اور یہ جوانہوں نے ضد لگائی تھی دراصل وہی وجہ ہے جو میں خصوصیت سے ان کی بات کا انکار کرتا رہا ہوں۔ذیلی مجالس کے اجتماعات اور خلیفہ المسیح کی شمولیت میرا سابقہ دستور ہے جو سب مجالس کے علم میں ہے کہ یو۔کے میں جتنے بھی ذیلی مجالس کے اجتماعات ہوتے ہیں ان کا افتتاح میں امیر صاحب یو کے سے کرواتا ہوں اور اگر وہ نہ ہوں تو ہمارے امام صاحب جو نا ئب امیر بھی ہیں اور دوسری تقریبات میں میں حصہ لیتا ہوں۔تو اول تو میں کسی وجہ سے اس دستور کو بدلنا نہیں چاہتا تھا ورنہ ہر مجلس کی طرف سے مجھ پر یہی دباؤ ہوگا اور یہی مطالبہ ہوگا کہ انصار اللہ کے اجتماع میں آپ نے اس دستور کو بدلا ہے تو ہمارے معاملہ میں کیوں یہ سوتیلے پن کا سلوک ہے۔ایک تو یہ وجہ تھی۔دوسرے یہ کہ ان کا اصرار اس لئے تھا کہ وہ مجھ سے زیادہ اپنے اجتماع کی حاضری بڑھانا چاہتے تھے اور یہ اطلاع دے بیٹھے تھے سب کو کہ ضرور جمعہ سے پہلے پہنچ جائیں کیونکہ خلیفہ اسیح افتتاح کریں گے۔یہ