مشعل راہ جلد سوم — Page 49
مشعل راه جلد سوم 49 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کہ اے میرے رب ! میری التجاء صرف یہ ہے کہ میری قوم کو ہدایت دے دے کیونکہ لاعلمی میں یہ سلوک کر رہے ہیں۔ان کو یہ پتہ نہیں کہ کائنات کے مالک کا واحد نمائندہ آج ان کے پاس آیا ہوا ہے۔ان کو معلوم نہیں کہ وہ آیا تھا جس کی خاطر دنیا کو بنایا گیا تھا۔کسو لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الَّا فُلاكَ ( موضوعات کبیر ص 59) کے فلسفہ اور حقیقت سے یہ لوگ نا آشنا ہیں۔کچھ پتہ نہیں کہ کس سے کیا سلوک کر رہے ہیں؟ اس لئے اے میرے اللہ ! جاہلیت کی باتیں ہیں تو ان کو معاف فرما۔معاف ہی نہ فرما بلکہ ان کو ہدایت نصیب فرمادے اور ان کی نسلوں سے عبادت گزار بندے پیدا فرما۔دیکھئے! دکھے دل کی دعا اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دکھے ہوئے دل کی دعا کیا رنگ لاتی ہے؟ چند سال کا عرصہ نہیں گزرتا کہ طائف کی ساری بستی مسلمان ہو جاتی ہے۔وہ جو محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا خون بہانے والے تھے وہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک اسلام کی خاطر بہانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور پھر بھی وہ حسرتیں باقی رہ جاتی ہیں۔وہ یا دحسرت بن کر دل میں کسکتی رہتی ہے کہ کیوں ہم نے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سلوک کیا؟ بڑی بڑی قربانیاں دیں ان لوگوں نے بعد میں۔اسلام کی خاطر بے محابا اپنے خون بہائے ہیں لیکن وہ دھبہ پھر نہ مٹ سکا جو ظلم کا دھبہ تھا۔اور قیامت تک طائف کے نام کے ساتھ اس ایک ظلم کی یاد وابستہ رہے گی جو ہزار ظلموں پر بھاری تھا۔پس یہ ہیں ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔اے خدا! جب تک کائنات باقی ہے اور اس کے بعد بھی ، ہمیشہ ہمیش بے شمار در و داس رحمتہ للعالمین پر بھیجتارہ۔بے شمار برکتیں آپ پر نازل فرماتا رہ۔اپنے دکھ ہم برداشت کریں گے تیری خاطر اور تیرے اس محبوب کی خاطر جو ہمارا آقا ہے۔اے اللہ ! تو اس قوم پر رحم فرما یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔ہم تو سوائے ان کی بھلائی کے اور کچھ نہیں چاہتے۔ان کے لئے رحمت کی دعاؤں کے سوا ہمارے قبضے میں کچھ نہیں ہے۔ان کے ظلم کے نتیجے میں ہم سوائے اس کے کہ مغفرت کی دعائیں کریں اور کچھ نہیں چاہتے۔تو ان کو ہدایت دے دے۔مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کو شعار بنائیں صرف یہی نہیں بلکہ حضرت اقدس مسیح موعود کے اس شعر کو یاد کرتے ہوئے اپنے دل میں درد پیدا کر کے دعائیں کریں کہ ے