مشعل راہ جلد سوم — Page 503
مشعل راه جلد سوم 503 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوّ ذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- جرمنی میں نماز باجماعت کی حاضری کا شاندار نمونہ بہت سی ایسی خصوصیات جن میں جرمنی کی ٹیموں نے نمایاں کارکردگی کے ذریعہ انعام حاصل کئے ہیں ان کا ذکر آپ کے سامنے ہو چکا ہے۔لیکن ایک ایسی چیز جس کا ابھی ذکر نہیں ہوا جس سے سب سے زیادہ میرا دل آپ سب سے راضی ہوا ہے وہ یہ ہے کہ امسال مجلس خدام الاحمدیہ نے نماز با جماعت میں حاضری کا ایسا شاندار نمونہ دکھایا ہے کہ اس سے پہلے کبھی میں نے جرمنی میں ایسا نہیں دیکھا تھا۔خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہر نماز کے وقت پنڈال پورا بھرا ہوا ہوتا تھا اور مجلس خدام الاحمد یہ یوں معلوم ہوتا ہے اپنے عرفان کے لحاظ سے بلوغت کو پہنچ گئی ہے اور جانتی ہے کہ یہ سارے اجتماعات اور یہ ساری رونقیں لا حاصل ہوں گی اگر ہم عبادت کا حق ادا نہ کریں۔پس اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک فرمائے اور یہ وہ مقابلہ ہے جس کا انعام آسمان سے ملے گا اور زمین پر بھی ظاہر ہوگا اور آسمان پر بھی آپ کے لئے انتظار کرے گا۔دنیا میں بھی آپ فلاح پائیں گے اور آخرت میں بھی فلاح پائیں گے۔آپ اپنی نمازوں کی حفاظت کریں نمازیں ہمیشہ آپ کی محافظ اور نگران رہیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔روس میں عظیم روحانی انقلاب کی پیشگوئی حضرت اقدس خلیفہ المسح الثانی المصلح الموعودکی ایک پیشگوئی کا میں نے گزشتہ سال ذکر کیا تھا جس کے آثار اس زمانے میں پورے ہو رہے ہیں اور ہمیں یہ سعادت ملی ہے کہ ہم اس پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے مہروں کا کام دیں اور خدا کی تقدیر ہم سے کام لے کر ہمیں ( دین حق) کی ترقی کی راہوں پہ آگے بڑھائے۔وہ پیشگوئی تھی روس میں عظیم روحانی انقلاب کی پیشگوئی اور جیسا کہ میں نے تفصیل سے بیان کیا