مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 375 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 375

مشعل راه جلد سوم 375 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1988ء جماعت کی آئندہ صدی اور نماز کی اہمیت تمام عبادتوں کی روح نماز ہے۔انسانی پیدائش کا مقصد نماز سے حاصل ہوتا ہے نماز کے متعلق نسلوں کی ذمہ داری اور مغربی ممالک جماعت کے عمومی اخلاص کا معیار بلند ہوا ہے۔۔۔۔میرا دل حمد سے بھر جاتا ہے جب تک اولادیں نمازی نہ بن جائیں اس وقت تک احمدیت کے مستقبل کے متعلق خوش آئند امنگیں رکھنے کا ہمیں کوئی حق نہیں عد جس حالت میں ہم آج اپنے بچوں کو پاتے ہیں یہ ہر گز اطمینان بخش نہیں ہر باپ کو اپنی بیوی اور بچوں کا نگران ہونا چاہیے و اسماعیلی صفت اپنے اندر پیدا کریں اپنی بیویوں کی نمازوں اور اپنے بچوں کی نمازوں کی طرف متوجہ ہوں گہرائی سے اپنی اولاد کا جائزہ لیں پھر اپنا جائزہ لیں اور پھر دونوں مل کر دعائیں کرتے ہوئے اس سفر کو آگے بڑھاتے جائیں ہو کبھی نہ بھولیں کہ اگر کامیاب نصیحت کرنی ہے تو آپ کو ہمیشہ اپنی بیوی اپنے بچوں کے قریب رہنا ہوگا