مشعل راہ جلد سوم — Page 357
357 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ذرائع جماعت تجویز کرے گی ان کے مطابق ہر ملک کے احمدی ساری دنیا میں ایک عالمگیر مہم چلائیں کہ ساری دنیا میں ہر ملک میں جمعہ کے دن مسلمانوں کو جمعہ پڑھنے کا حق ملنا چاہیے۔اس سے پہلے عام طور پر یہ رجحان پایا جاتا تھا کہ جولوگ کوشش کرتے تھے وہ کہتے تھے کہ ہم جمعہ تک دفتر رہا کریں گے اور جمعہ کے وقت چھٹی لے کر گھر آجایا کریں گے یعنی نصف دن کی چھٹی کا رجحان پایا جاتا تھا۔لیکن قرآن کریم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے حصے کی رخصت اولیٰ ہے یعنی جمعہ کے بعد بے شک کام پر چلے جاؤ کیونکہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے : فَإِذَا قُضِيَتِ الصّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ کہ تم جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر بے شک زمین میں پھیل جایا کرو اور روزمرہ کے کام کیا کرو۔یہ یہودیوں کی طرح کا سبت کا دن نہیں ہے۔جمعہ کا دن اگر گھر کے ماحول میں ایک خاص انداز میں رخصت کے طور پر منایا جائے تو یہ امر بہت گہرے طور پر اثر انداز ہوتا ہے اور بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔پھر آپ نے نہانا بھی ہے اور کئی قسم کے جمعہ کے دن کے کام کرنے ہوتے ہیں۔ذکر الہی زیادہ کرنا ہے قرآن کریم کی تلاوت زیادہ کرنی ہے اور بہت سی ایسی باتیں ہیں جو رخصت سے تعلق رکھتی ہیں اس سے بہت زیادہ برکت ملے گی اس لئے اگر نصف دن بھی لینا ہو تو اس کے لئے یہ تحریک چلانی چاہیے کہ جمعہ کی نماز تک کا پہلا حصہ رخصت کا ہوگا جمعہ کے بعد ہم زیادہ وقت بیٹھ جائیں گے یا نصف دن کی بے شک ہماری تنخواہ کاٹ لو جو بھی کرنا ہے کرو لیکن ہم نے جمعہ ضرور پڑھنا ہے۔جمعۃ المبارک کے بغیر احمدی کی کوئی زندگی نہیں اب سوال یہ ہے کہ آپ حکومت کے سامنے یہ تحریک کیسے رکھیں گے اگر آپ کا اپنا عمل نہ ہو۔آپ جمعہ سے بالکل غافل ہوں اور پر واہ ہی کچھ نہ کر رہے ہوں تو یہ تحریک آگے سے آگے جاری کریں گے اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ آپ کو پہلے اپنے جمعوں کی ادائیگی کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔جماعت کے ہر فرد پر یہ بات واضح کر دینی چاہیے کہ جمعہ کے بغیر اس کی کوئی زندگی نہیں ہے۔اور جمعہ کے دن بچوں کو بھی سکولوں سے رخصت لے کر دینی چاہیے۔جب میں نے یہ باتیں وہاں امریکہ میں مجلس شوریٰ میں چھیڑیں تو اس وقت مجھے یاد ہے بعض دوستوں نے بتایا کہ پہلے ہم بھی جمعہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ایک دفعہ جب ہم تک جمعہ کے متعلق آواز پہنچی اور ہمیں اس کی اہمیت کا پتہ لگا تو جس کمپنی میں ہم ملازم تھے ان سے ہم نے درخواست کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نہیں رخصت دے سکتے تمہارا کوئی حق نہیں۔ایک دوست نے بتایا کہ