مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 351 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 351

مشعل راه جلد سوم 351 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ الذکر) میں جمعہ پڑھا کرتے تھے وہ اس وجہ سے آگئے ہوں کہ کسی خاص مقصد کے لئے یا کسی خاص نصیحت کی خاطر اکٹھا کیا جا رہا ہے اس لئے ہم اس (بیت الذکر ) میں چلے جاتے ہیں اس پر تو کوئی اعتراض نہیں ہے، یہ تو ایک بالکل جائز فعل ہے۔لیکن اس روز مجھے یہ بھی خطرہ محسوس ہوا کہ جمعہ پڑھنے والوں میں ایسے لوگ بھی تھے خصوصاً احمدی نوجوان جو عام دنوں میں اسی ( بیت الذکر ) میں جمعہ پڑھتے ہیں یا جن کو اس ( بیت الذکر) میں جمعہ پڑھنا چاہیے وہ عام دنوں میں اس ( بیت الذکر) میں نہیں آتے مگر جب کوئی صدر خدام الاحمدیہ آجائے یا کوئی اور مرکزی عہدیدار یا ناظر آ جائے یا حضرت خلیفہ اسیح اس زمانے میں جب لا ہور تشریف لاتے تھے۔ان کے آنے پر جمعہ کے لئے حاضر ہو جاتے ہیں۔یہ قرآن کریم کی اس آیت کی روح کے بالکل منافی ہے۔کیونکہ یہاں یہ نہیں فرمایا گیا کہ جب فلاں آدمی تمہیں آواز دے تو اکٹھے ہو جایا کرو۔بلکہ یہ فرمایا گیا ہے کہ جمعہ کا دن اہمیت رکھتا ہے اس لئے جمعہ کے دن خواہ کسی کی طرف سے بھی تمہارے کان میں آواز پڑے کہ نماز کا وقت آگیا ہے تو تمہیں نماز کے لئے اکٹھے ہو جانا چاہیے۔جمعہ کے لئے تو حید کامل کی خاطر اللہ کے نام پراکٹھے ہونے کی ہدایت جمعہ کی اذان کا توحید سے بڑا گہرا تعلق ہے۔اذان دینے والے کو نظر انداز فرما دیا گیا ہے۔اور توحید کامل کی خاطر محض خدا کے نام پر اکٹھے ہونے کی ہدایت فرمائی گئی ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ اس بیت الذکر ) میں ( مثلاً ( بیت الذکر ) فضل لندن میں ) مثلاً کسی وقت خلیفہ امسیح موجود ہوتے ہیں اور کسی وقت نہیں اور اس کی وجہ سے اگر جمعہ کی حاضری میں فرق پڑ جاتا ہے تو یہ بات بالکل نا قابل قبول ہے اور یہ تصور بھی نہایت خطر ناک ہے ایسے لوگ جو یہاں عام حالات میں جمعہ پڑھنے آ سکتے ہوں جب تک خلیفہ اسیح یہاں جمعہ پڑھاتا ہے وہ آتے رہیں اور جب وہ چلا جائے تو اس (بیت الذکر ) کی رونق میں اس لئے فرق پڑ جائے کہ کوئی اور جمعہ پڑھانے آ گیا ہے تو یہ میچ نہیں سوائے اس کے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ باہر کے علاقوں سے بعض لوگ اس لئے جمعہ کے دن یہاں آتے ہیں کہ اگر چہ وہ دوسری ( بیوت الذکر ) میں بھی جا سکتے تھے یا جایا کرتے تھے لیکن اس خیال ہے کہ وہ خود براہ راست خلیفہ وقت کی بات سنیں ، وہ یہاں چلے آئیں ایسے لوگوں پر کوئی اعتراض نہیں ان کا یہ فعل جائز ہے۔لیکن وہ لوگ جو خلیفہ وقت کی موجودگی میں جمعہ پر آجاتے ہیں اور ویسے جمعہ پڑھتے ہی نہیں ، ان کی حالت بڑی خطرناک ہے۔اس مضمون کے پیش نظر میں نے امریکہ میں یہ تحریک کی اور بڑے زور کے ساتھ تحریک کی کہ جمعہ کے احترام کو قائم کرنا جمعہ کی عبادت کے