مشعل راہ جلد سوم — Page 155
مشعل راه جلد سوم 155 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ 6-7 راگست 1983ء کے موقع پر خصوصی پیغام ( دین حق ) کا مقصد کیا ہے؟ یہی کہ ہم اپنے خالق و مالک، حتی وقیوم اور قادر اور تو انا خدا کی شناخت کرلیں۔رب سے رشتہ جوڑنے میں ہی اصل لذت ہے اس کے مقابل پر تمام لذات بپیچ اور بے کیف ہیں اس دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں۔