مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 96 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 96

د و مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۶۸ء 96 کو قربان کرتے ہیں اور ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ وہ ہم سے خوش ہو جائے۔اگر ہماری نیتوں میں کوئی فساد نہیں۔اگر ہمارے دلوں میں تکبر و نخوت نہیں ، اگر ہمارے دل میں اپنے بھائیوں کے لئے حقارت کے جذبات نہیں۔تو ہماری کمزوریوں کے باوجود وہ خوش ہوتا ہے۔اور ہمیں اتنا دیتا ہے۔اتنا دیتا ہے کہ ہمارا رواں رواں ، ہمارا ذرہ ذرہ بھی اگر اس کی راہ میں خرچ ہو جائیں اور ہوا میں اڑا دیا جائے ، تب بھی ہم اس کا شکر ادا کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔پس جو اللہ تعالیٰ نے نعمتیں دی ہیں۔ان کو دیکھتے ہوئے اس کے شکر گزار بندے بہنو۔اور اس کے لئے اپنی زندگی گزارو خدا تعالیٰ نے بڑا احسان کیا ہے۔کہ تمہیں دنیا پر اسلام کو غالب کرنے کے لئے چنا ہے۔اور یہ وعدہ دیا ہے کہ تمہارے ہاتھ سے وہ اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب اور فاتح کرے گا۔کمزوریوں کی طرف کیوں دیکھتے ہو؟ خدا کے وعدوں کی طرف دیکھو شیطان اور شیطانی وساوس سے کیوں پیار کرتے ہو۔رب اور اس کی رضا سے تعلق حاصل کرو۔اللہ تعالیٰ سے میری یہ دعا ہے کہ ہمارے بچوں کو بھی اور بڑوں کو بھی اپنے فضل سے اچھا اور حقیقی احمدی بننے کی توفیق عطا کرے اور ان فیوض سے حصہ لینے والے ہوں جو ابدی فیوض محمد رسول اللہ ﷺ کو عطا کئے گئے آپ کے وجود سے جو چشمہ جاری ہوا ہے۔وہ کبھی ختم ہونے والا نہیں۔خود بھی اپنے لئے اس پانی کو بند کر لیتے ہیں۔اور خود کو اس سے محروم کرتے ہیں۔اگر ہم چاہیں تو دعاؤں کے ذریعہ، اگر ہم چاہیں تو درود کے ذریعہ، اگر ہم چاہیں تو حقیقی محبت اللہ کے محمد ﷺ کے لئے اپنے دلوں میں پیدا کر کے خدا کے مقرب اور محبوب بندے بن سکتے ہیں۔آج دنیا خدا کو بھول چکی ہے۔تمہیں اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس لئے کھڑا کیا ہے کہ دنیا کو اپنے پیدا کرنے والے کی طرف واپس لوٹا کر لائیں۔ایک بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔اس میں شک نہیں کہ بڑی قربانیاں ہمیں دینی پڑیں گی۔اس میں بھی شک نہیں۔لیکن اس کے بدلے میں جن انعاموں کا ہمیں وعدہ دیا گیا ہے وہ اتنے عظیم ہیں کہ ہماری قربانیاں ان کے مقابلہ میں پیچ بن جاتی ہیں۔خدا کرے کہ ہم اور آپ سب ہی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اچھے اور حقیقی احمدی مسلمان بنے رہیں۔اور شیطان کو شکست دینے والی جو پیشگوئیاں ھیں۔جو بشارتیں ہیں۔ان کے ہم وارث ہوں۔اور ہمیشہ ہی وہ ہمارا حافظ و ناصر ہو۔