مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 583
583 فرموده ۱۹۸۱ء د و مشعل راه جلد دوم قابل ہوجاتا ہے نا۔اس طرح تو چاقو کی نوک کے اوپر وہ داغ جو ہے وہ نکل آتا ہے ذرا سا دھبہ۔یہ خدام الاحمدیہ کی مجلس عاملہ میں میں باتیں کر رہا ہوں آپ کو بتانے کے لئے سبق دے رہا ہوں۔اس طرح کام کرو۔پیار کرو۔مدد کرو۔نصیحت کرو۔سمجھاؤ۔غصے کبھی نہ ہو۔لیکن خدا کو ناراض کرنے کے لئے اُسے معاف نہ کرو۔یعنی ایسی معافی جس سے خدا ناراض ہوتا ہو۔وہ تو خراب ہے۔اپنے آپ کو جہنم میں کیوں بھیج رہے ہیں آپ۔رافة فی دین اللہ سے منع کیا ہے نا قرآن کریم نے۔وہ اسی لیے کیا ہے۔جو خدا تعالیٰ نے قانون بنایا ہے اس کی پابندی کرو۔لیکن یہ مطلب نہیں نفرت نہیں کرنی۔کوشش کرو پورا بچانے کی سدھارنے کی اصلاح کی۔لیکن جماعت کو کسی فرد پہ قربان نہیں کیا جاسکتا، نہ کسی گروہ پہ قربان کیا جا سکتا ہے۔زندہ رہنے والی تو جماعت ہے۔یعنی جو اچھے ہیں ہم میں سے انہوں نے بھی تو قیامت تک زندہ نہیں نا رہنا۔جماعت نے تو قیامت تک زندہ رہنا ہے۔اٹلی میں مسجد کی تعمیر کا منصوبہ پھر اٹلی اٹلی میں اس وقت دو زمینیں ہیں اچھی۔ایک ہے پہاڑی طبہ ساڑھے تین ایکٹر زمین پاسچر لینڈ (Pasture Land) خالی پتھر نہیں پڑے ہوئے وہاں۔( محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سے مخاطب ہو کر فرمایا ) تم نے دیکھا ہے نا۔اور دینا ایک ہے گاؤں شاید قصبہ۔یہاں سے پچاس کلو میٹر ٹی سٹے پچاس کلومیٹر یوگوسلاویہ اور سوکلو میٹر آسٹریا۔یہاں زلزلے بہت آتے تھے اور میں نے پسند کیا تھا یہ ایریا۔مجھے کسی نے کہا زلزلے بہت آتے ہیں۔میں نے کہا اسی واسطے تو میں پسند کر رہا ہوں۔کیونکہ ہمارے خدا تعالیٰ نے کہا ہے ہمیں آگ سے مت ڈراؤ۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔زلزلہ ہے ہی آگ۔زمین کے اندر کی آگ ہے نا باہر نکلتی ہے۔وہ سڑک جہاں ہر ایشیا کا موٹر والا گزرتا ہے اس سڑک کے اوپر ہے۔کیونکہ یوگوسلاویہ سے اندر آتے ہیں ناں۔فولڈرز کی سیکیم تو اس لحاظ سے فولڈرز کی جو سکیم بڑی کامیاب اس سال ہوئی ہے ابھی دس فیصد ہوئی ہے لیکن اس میں بڑی کامیابی ہے۔ایک ایک دن میں کئی ہزار فولڈ رکئی ہزار آدمیوں کے ہاتھ میں پکڑا دیا جو ایک سال میں کئی ہزار آدمیوں سے بات نہیں کرتے تھے اسلام کی۔اتنا بڑا دروازہ کھل گیا ہے۔اور یہ تو سڑک ہے یعنی ہندو بھی وہاں سے گزرے گا۔سکھ بھی گزرے گا۔مسلمان بھی گزرے گا۔اب یہ تجربہ ہوتا ہے۔اب فولڈر تقسیم کئے ہیں تو مطالبہ آ گیا کہ ہمیں پشتو کا فولڈر بھی چاہیئے۔مطالبہ ہو گیا پشتو کا فولڈر دو ناروے میں کہ اُردو کا دو عربی کا دو۔تو ہمیں تو خیال تھا نا کہ یورپین زبانوں کا ہی دیں۔لیکن اب یہ مہاجر پٹھان بہت سارا چلا گیا۔وہ پشتو اور فارسی کا ماہر ہے۔