مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 497
497 فرموده ۱۹۷۸ء د و مشعل راه جلد دوم دد کہتے کہ جی شراب تو گرم ملکوں کے لئے حرام ہوئی تھی ہم ٹھنڈے ملکوں کے رہنے والے پی لیا کریں گے۔وہ خدا جس نے زمین کو پیدا کیا ہے کیا وہ ٹھنڈے اور گرم علاقوں سے واقفیت نہیں رکھتا تھا ؟ تم اسے آج بتا رہے ہو۔غرض قرآن کریم کا ہر حکم قابل عمل ہے اس لئے میں تمہیں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ واپس جا کر اپنی بیویوں کو بھی سمجھاؤ کہ وہ پردہ کیا کریں قرآن کریم نے پردہ کا حکم دیا ہے انہیں بہر حال پردہ کرنا پڑے گا یا وہ جماعت کو چھوڑ دیں کیونکہ ہماری جماعت کا یہ موقف ہے کہ قرآن کریم کے کسی حکم سے تمسخر نہیں کرنے دیا جائے گا نہ زبان سے اور نہ عمل سے۔اس پر دنیا کی ہدایت اور حفاظت کا انحصار ہے۔اسی میں دنیا کی بھلائی کا راز مضمر ہے اور اسی پر ہماری ترقی اور خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کا دارو مدار ہے۔ہر احمدی اپنے اندر روح بلالی پیدا کرے 9966 حضرت نبی کریم ﷺ کی بعثت کے شروع زمانہ میں آپ کے ماننے والوں کو بڑا دکھ دیا گیا۔اس دکھ اور درد کی ایک لمبی داستان ہے اس کو تو میں اس وقت دہر انہیں سکتا میں صرف ایک مثال لیتا ہوں اور وہ اس شخص کے بارہ میں ہے جو عربی النسل نہیں تھا ہماری طرح ایک عجمی تھا اور وہ تھا ملکہ کے ایک رئیس امیہ کا غلام بلال اللہ تعالیٰ نے اس حبشی کے دل میں اپنا نور بھر دیا تھا اور آنحضرت ﷺ سے پیار پیدا کر دیا تھا چنا نچہ آپ کی صحبت میں اسے خدا تعالیٰ سے اس قدر محبت اور پیار پیدا ہو گیا تھا کہ غلامی کی حالت میں اس کا مالک اسے مکہ کے پتے ہوئے صحرا میں لے جاتا پتھریلی زمین پر نگا کر کے لٹا دیتا اور پیتے ہوئے پتھر اس کے سینے پر رکھتا اور اس سے کہتا خدا واحد و یگانہ کی پرستش چھوڑ کر لات و عزمی کی پرستش کر و اور محمد ﷺ کا کفر کرو آپ کا انکار کرو تو اس کے حلق سے اس حالت میں بھی جو آواز نکلتی تھی وہ یہ تھی احد احد " خدا واحد ویگانہ ہے خدا واحد یگانہ ہے۔ہر احمدی میں یہی روح بلالی پیدا ہونی چاہیئے۔اگر دنیا کی ساری طاقتیں ہمارے حقوق کو غصب کر کے (یہ بھی ننگا کر دینے کے مترادف ہے ) اور انسانی اقدار کو پس پشت ڈال کر اپنے غضب کی تپتی ہوئی ریت پر ہمیں لٹا کر اور تعصب کے سارے پہاڑ ہمارے سینوں پر رکھ دیں اور کہیں کہ خدائے واحد و یگانہ کا انکار کرو اور محمد ﷺ کا کفر کرو تو ہماری روح کی آواز یہی ہوگی۔احد احد اللہ اکبر خاتم الانبیاء زندہ باد۔پس دنیا کی کوئی طاقت ہم سے ہمارا ایمان نہیں چھین سکتی انشاء اللہ تعالی۔میرا یہ پیغام لے کر آپ یہاں سے واپس جائیں اور ہر ایک احمدی کو یہ بتائیں کہ وہ اپنے اندر روح بلالی پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔اب میں دعا کے ساتھ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کا اختتام کروں گا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنا مقام پہچاننے کی توفیق عطا کرے اور خدا اور خدا کے رسول ﷺ پر جو ہمارا پختہ ایمان ہے اس پر وفا کے ساتھ ثبات قدم عطا کرے اور پختہ عزم بخشے اور ہمارا تعلق محبت جو اپنے رب سے ہے اس کو مضبوط سے مضبوط تر کرتا چلا جائے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو ہم سب حاصل کرنے والے اور محمد کے عشق میں مستانہ وار اپنی زندگیاں گزارنے والے