مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 487 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 487

487 فرموده ۱۹۷۸ء دو مشعل راه جلد دوم دد کہ خدا تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھتا ہے بلکہ وہ ہر چیز سے تعلق بھی رکھتا ہے اور اس کا تعلق تبدیلی پیدا کرتا ہے ارادہ سے کیونکہ وہ متصرف بالا رادہ ہستی ہے۔یہ ہمارا خدا ہے۔جس پر ہم احمدی ایمان لاتے ہیں۔ہمارا خدا ازلی ابدی خدا ہے۔یہ ایک محاورہ ہے جسے ہمیں سمجھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یعنی خدا ہمیشہ سے ہے۔اور ہمیشہ رہے گا۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ زمانے کے ساتھ اس کا کوئی تعلق ہے۔زمانہ تو اُس نے پیدا کیا ہے زمانہ تو اس کے لئے اُسی طرح ہے جس طرح مٹھی کے اندر کوئی چیز بند ہو۔خدا تعالیٰ کی خدائی میں زمان و مکان گھرے ہوئے ہیں۔جہاں زمانہ ختم ہو جاتا ہے وہاں خدا کی خدائی ختم نہیں ہوتی۔خدا تعالیٰ اپنے وجود اپنی زندگی اور اپنی قیومیت کے لئے اور اپنی صفات کے اظہار کے لئے کسی زمانے کا محتاج نہیں ہے اور نہ کسی مکان کا محتاج ہے۔خدا کی ذات وصفات کے متعلق میں نے مختصراً اس وقت جو کچھ بیان کیا ہے وہ قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں بیان کیا ہے۔ہستی باری تعالیٰ کے متعلق قرآن تعلیم بہت وسیع اور گہری ہے۔اس کی گہرائیوں میں جانے کا اس وقت موقع نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب میں کئی جگہ اس مضمون پر روشنی ڈالی ہے جسے سمجھنے کی ہر ایک کو کوشش کرنی چاہیے۔صفات الہیہ کے حسین جلوے پس یہ ہمارا خدا ہے جس کے اندر کوئی نقص اور برائی نہیں ہے۔وہ تمام عیوب سے منزہ اور تمام صفات حسنہ سے متصف ہے۔ہم اس خدا پر ایمان لاتے ہیں۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی وہ تمام صفات جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں اور جو کم و بیش سو کے قریب ہیں ان کے علاوہ بھی فرمایا ہے له الاسماء الحسنی گویا اللہ تعالی تمام اچھی صفات سے متصف ہے۔چنانچہ ہر سوچنے والے آدمی کے ذہن میں یہ بات آ سکتی ہے کہ ہماری دنیا سے باہر کوئی ایسا دنیا بھی ہو جہاں ہماری دنیا میں اللہ تعالیٰ کی جو صفات جلوہ گر ہو رہی ہیں ان کے علاوہ یا ان کے سوا کوئی اور صفات بھی ظاہر ہورہی ہوں تو یہ ممکن ہے کہ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی صفات اور ان کے جلوے غیر محدود ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے غیر محدود جلوے ظاہر ہوتے ہیں یہی نہیں بلکہ قرآن کریم نے فرمایا ہے۔كل يوم هو فی شان خدا تعالیٰ کی ہر صفت کا ہر نیا جلوہ پہلے سے مختلف ہوتا ہے اور اس کا ثبوت یہ پنڈال دے رہا ہے جہاں اس وقت سات آٹھ ہزار آدمی بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ایک دوسرے کی شکلیں مختلف ہیں۔حالانکہ ایک خدا نے سب کو پیدا کیا ہے جب سے آدم پیدا ہوئے اُس وقت سے اب تک بے شمار انسان پیدا ہوئے لیکن کوئی دو آدمی اپنی شکل میں ایک جیسے نہیں۔( ٹویوٹا کاریں بنانے والے بعض دفعہ ایک ہی ماڈل کی ہزاروں لاکھوں کاریں بنادیتے ہیں۔ایک ہی مشین میں سے اس کی باڈی نکالتے ہی اس لئے شکل بالکل ایک جیسی ہوتی ہے۔چنانچہ اس کی Monotony ( یکسانیت) کو توڑنے کے لئے اُن کے رنگ مختلف کر دیتے ہیں