مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 134
د و مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۶۹ء 134 اکٹھے ہوئے ہیں۔اس نیت کے ساتھ ہم اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے احکام اور اس کی ہدایات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ توفیق پانا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے۔اس لئے اب میں دعا کراؤنگا۔آپ بھی دعا کریں اور سب احمدیوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خادم ہونے کی حیثیت سے جو ذمہ داریاں جماعت احمدیہ پر ڈالی ہیں۔وہ خود اپنے فضل سے توفیق دے۔کہ ہم ان کو ادا کرسکیں اور خلوص نیت سے ادا کر سکیں تا کہ جن نعمتوں کا اور جن رحمتوں کا، جن فضلوں کا ، جس پیار کا ہمیں اس کے بدلہ میں وعدہ دیا گیا ہے۔ان نعمتوں کو ، ان رحمتوں کو ، ان فضلوں کو اور اس پیار کو ہم پانے والے ہوں۔(اس کے بعد حضور نے سب حاضرین سمیت ایک لمبی اور پرسوز دعا کرائی)