مسیح کشمیر میں

by Other Authors

Page 46 of 128

مسیح کشمیر میں — Page 46

46 briefly, they spread about and after that Jesus himself appeared from East and up to West he sent out by them the sacred and incorrupted preaching of the Eternal Salvation۔Ameen۔پطرس کے متعلق یسوع کی تمام فرمودہ باتیں مختصر طور پر پطرس کے ساتھیوں کو پہنچادی گئیں۔وہ دنیا میں پھیل گئے ، اس کے بعد یسوع خود بھی مشرق سے ظاہر ہوا اور اس نے ان لوگوں کے ذریعہ مغرب تک مقدس، بے عیب اور دائمی نجات کے پیغام کو پہنچایا۔آمین عیسائیوں کی ان تحقیقات سے ظاہر ہے کہ وہ سرزمین فلسطین سے مشرق میں تھی جہاں میں چلا گیا اور یہ مسیح بات قرآن مجید کے مذکورہ بیانات کی مؤید ہے کہ مسیح نے ہجرت کے ذریعہ پناہ حاصل کی نہ آسمان پر جا کر۔علماء مغرب کے لٹریچر میں حضرت مسیح کے کشمیر میں پناہ لینے کا اعتراف جب قدیم عیسائیوں نے مسیح کی زبان سے سنا کہ وہ کہتا ہے کہ ”میں جاتا ہوں تم مجھے ڈھونڈو گے پر نہ پاؤ گے۔تو انہوں نے چہ میگوئیاں شروع کیں کہ کیا مسیح گمشدہ قبائل کی طرف جائے گا ؟ چنانچہ خود آپ کے زمانہ قیام کشمیر میں ہی شام کے علاقہ میں یہ خبر پھیلی ہوئی تھی کہ مسیح ناصری کسی دور دراز جگہ میں زندہ ہیں اور عنقریب وہ دوبارہ ظاہر ہونگے۔مگر آپ کے حواری راز داری سے کام لیتے رہے۔مبادا آپ کے دشمن یہودیوں کو مسیح کی خبر ہو جائے۔حضرت مسیح گہری دھند اور کہر کے درمیان فلسطین سے مشرق کی ایک قریبی پہاڑی سے خفیہ طور پر ہجرت کر کے نکل آئے تھے۔اس لئے شہر میں یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ مسیح پہاڑ سے اوپر بدلی میں غائب ہو گئے۔بعض انجیلیں واقعہ صلیب کے عرصہ دراز لکھی گئیں جن کے لکھنے والے انجیل نویس اصل حالات سے واقف نہ تھے۔انہوں نے بدلی میں غائب ہو جانے سے مراد مسیح کا آسمان پر اٹھایا جانا لیکر اس کا ذکر کر دیا۔یہاں تک کہ انگلی نسلوں نے اسی کو عقیدہ بنالیا۔جب عیسائی بعد کی صدیوں میں مسلمان ہونے لگے تو انکی وجہ سے عیسی کے آسمان پر جانے کا عقیدہ مسلمانوں میں بھی پھیل گیا۔شام میں جب یہ بات چل نکلی تھی کہ مسیح ابھی زندہ ہے۔اس وقت کے عیسائیوں کے تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سٹیفن گراہم اپنی کتاب "روسین پلگر امز ٹو یوروشلم کے صفحہ 111 پر لکھتے ہیں: غالبا مسیح کی موت کے بعد کئی سال تک ان کے درمیان یہ عجیب خبر پھیلی رہی کہ وہ زمین پر کسی دور دراز جگہ میں زندہ ہیں اور عنقریب دوبارہ ظاہر ہوں گے۔“ ☆ Cannon and the text of the New Testament by Gregory page 511 دیکھوزادالمعادلا بن قیم مراد صلیبی موت ہے کیونکہ عیسائی صلیبی موت اور موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کے قائل ہیں۔