مسیح کشمیر میں — Page 15
15 اسی طرح یہی روایت ابن عمر سے بھی مروی ہے۔(دیکھو کنز العمال ج 6 صفحہ 160 ) اس حدیث کے مطابق حضرت عیسی کی کل عمر 120 برس تھی جب وہ فوت ہو گئے۔بعض روایات میں ایک سو چھپیس (125) برس کی عمر میں وفات کا ذکر بھی آیا ہے۔ان تصریحات سے آپ کا کشمیر جانا اور وہاں ایک سو بیس یا چھپیں سال کی عمر میں وفات پانا ثابت ہے۔چنانچہ آج تک سرینگر کشمیر کے محلہ انز مرہ میں آپ کی قبر موجود ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت علیہ کو مسیح کے کشمیر جانے اور وہاں وفات پانے کا علم بذریعہ وحی دید یا تھا۔جیسا کہ مسیح سے ہزار سال قبل حضرت داؤد علیہ السلام کو کشفی رنگ میں مسیح کی صلیب کا دردناک واقعہ، پھر اس سے بچ کر کشمیر کی طرف ہجرت کرنا اور وہاں پناہ لینا دکھلا یا دیا گیا تھا۔جیسا زبور داوڑ میں مذکور ہے جسے ہم بائیل والے علیحدہ باب میں بیان کریں گے۔