مسیح کشمیر میں — Page 112
112 کاشغر و بلخ میں عیسائی آثار ☆ تو ما حواری کے متعلق ایک قدیم روایت ہے کہ وہ شمال مغربی ہندوستان سے چین میں چلے گئے تھے۔سمرقند، کاشغر اور بلخ میں قرون اولیٰ میں عیسائیت شائع تھی۔حمد سوال کا دوسرا حصہ یہ ہے کہ مغربی ممالک میں عیسائی بکثرت کیوں ہیں؟ اس کا جواب یہ کہ قسطنطین (بادشاہ) کے عیسائی ہو جانے کے بعد مسیحیت کو شاہی تائید حاصل ہوگئی گو اس زمانہ میں مسیح کی تعلیم بگڑ چکی تھی تاہم اسکی اشاعت کیلئے حکومت کی سرپرستی اور مبلغین کی فدا کاری سے بت پرستی کے مقابلہ میں مغربی ممالک میں عیسائیت کو فروغ حاصل ہو گیا۔اسلام کے ظہور کے بعد چونکہ عیسائیوں نے اسلام سے ٹکر لی مگر جنگی حالت میں تعصب کی وجہ سے وہ اسلام کی طرف مائل نہ ہو سکے۔کیونکہ عیسائی پادریوں نے اسلام کے خلاف بہت غلط پروپیگنڈا کیا تھا اور اسلام کو ایک بھیانک صورت کا مذہب ظاہر کر کے لوگوں کو اسکی قبولیت سے روکا جاتا تھا۔لیکن اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور ان ممالک میں بھی ایسے نیک فطرت علماء پیدا ہورہے ہیں جو اسلامی توحید کی طرف مائل ہیں اور مسیح موعود کے ظہور پر مبلغین اسلام بھی تیار ہو کر ا کناف عالم میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں جس کا خاطر خواہ اثر ظاہر ہو رہا ہے۔برنارڈ شا جو یورپ کے بہت بڑے ادیب اور سکالر تھے کی پیشگوئی کے مطابق یورپ جلد اسلام قبول کرلے گا۔( انشاء اللہ تعالی ) مسیح موعود کی برکت سے وہ دن قریب آرہے ہیں جب کہ مغربی ممالک میں بھی اسلام غالب آجائے گا۔وما ذالک علی الله بعزيز۔China and Cross by Columbacurry Elias p۔3,10,11