مسیح کشمیر میں

by Other Authors

Page 92 of 128

مسیح کشمیر میں — Page 92

92 در خدمت ملاعنایت الله شال میفرمودند که از این مکان وقت زیارت فیوض و برکات نبوت ظاهر میشود اس (نصیر الدین خانیاری ) کی ہمسائیگی میں ایک قبر کا پتھر واقع ہے جس کے بارے میں عوام میں مشہور ہے کہ وہاں ایک پیغمبر مدفون ہیں جو پہلے زمانہ میں کشمیر میں مبعوث ہوا تھا۔یہ مقام’ مقام پیغمبر“ مشہور ہے۔تاریخ کی ایک کتاب میں دیکھا گیا ہے جس میں دور دراز کی باتوں کے بعد حکایت لکھی ہے کہ کوئی شہزادہ تھا جس نے زہد و تقویٰ اور ریاضت و عبادت کا طریق اختیار کیا اور وہ اہل کشمیر کیلئے پیغمبر مبعوث ہوا۔وہ کشمیر میں آیا اور مخلوق خدا کو دعوت الی الحق کے کام میں مشغول ہوا۔جب انہوں نے وفات پائی تو محلہ انز مرہ میں دفن ہوئے اس کتاب میں اس پیغمبر کا نام یوز آسف لکھا تھا۔آئنز مرہ محلہ خانیار ( سرینگر) کے متصل ہے۔اکثر اصحاب کمال بالخصوص میرے مرشد ملا عنایت اللہ کی خدمت میں بیان کرتے تھے کہ اس قبر کی زیارت کے وقت نبوت کے فیوض و برکات ظاہر ہوتے ہیں۔“ اس اقتباس سے خواجہ محمد اعظم دیدہ مری نے جس تاریخ کا حوالہ دیا ہے کہ اس میں یوز آسف کے حالات لکھے ہوئے تھے اگر چہ اسکا نام انہوں نے نہیں لکھا مگر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں ایسی تاریخیں ضرور موجود تھیں جن میں یوز آسف نبی کے حالات لکھے ہوئے تھے۔مصنف موصوف نے اسے شہزادہ نبی تورات و انا جیل میں حضرت عیسی علیہ السلام کیلئے منقول ہے جو حضرت داؤڈ وسلیمان بادشاہوں کے خاندان میں سے ہونے کی وجہ سے شہزادہ نبی کہلاتے تھے۔(دیکھوز بور باب 2 آیت 6 باب 45 آیت 1 تا 7۔یسعیاہ باب 32 آیت 1 - یرمیاہ باب 23 آیت 5 - حز قیل باب 37 آیت 24 _متی باب 21 آیت (5) اس بات کیلئے یوز آسف اور مسیح ایک ہی شخصیت کے دونام تھے مزید قرینہ یہ ہے کہ مصنف مذکور لکھتا ہے کہ وہ باہر سے کشمیر میں آئے کیونکہ وہ کشمیریوں کیلئے پیغمبر کی حیثیت سے مبعوث ہو چکے تھے اور ملا قادری کی تاریخ کشمیر کی عبارت جس کا عکس اس کتاب میں شامل ہے ، بتصریح بتلاتی ہے کہ وہ بیت المقدس سے کشمیر کی وادی اقدس میں ہجرت کر کے آئے تھے اور وہ بنی اسرائیل کے پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام ہی تھے، جیسا پہلے بیان ہو چکا ہے۔مقبره یوز آسف کا زیارت گاہ عوام و خواص ہونا مقبره یوز آسف پر زائرین کی آگاہی کیلئے سرینگر میں آج کل جو کتبہ لگایا گیا ہے اس پر خواجہ محمد اعظم تاریخ واقعات کشمیر (فارسی) صفحه 82