مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 562 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 562

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم عناوین کے تحت اس خطبہ جمعہ کے بعض حصے پیش ہیں۔عالم اسلام کے لئے پر درد دعاؤں کی تحریک 534 اس خطبہ جمعہ میں حضور انور نے سب سے پہلے افراد جماعت احمدیہ کو ایک فرض دعا کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی ، آپ نے فرمایا: ”آج میں ایک دعا کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جس کا تعلق تمام عالم اسلام سے ہے۔اس وقت مسلمانوں سے ہمدردی کا تقاضا ہے اور ایک احمدی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جو محبت ہے اور ہونی چاہئے ، اُس کا تقاضا ہے کہ جو بھی اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے کلمہ پڑھتا ہے، جو بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے، جو بھی مسلمان ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصان کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یا کسی بھی مسلمان ملک میں کسی بھی طرح کی بے چینی اور لاقانونیت ہے اُس کے لئے ایک احمدی جو حقیقی مسلمان ہے، اُسے دعا کرنی چاہئے۔ہم جو اس زمانے کے امام کو ماننے والے ہیں ہمارا سب سے زیادہ یہ فرض بنتا ہے کہ مسلمانوں کی ہمدردی میں بڑھ کر اظہار کرنے والے ہوں۔جب ہم عہد بیعت میں عام خلق اللہ کے لئے ہمدردی رکھنے کا عہد کرتے ہیں تو مسلمانوں کے لئے تو کر اس جذبے کی ضرورت ہے۔“ پھر فرمایا: احمدی کو اسلامی دنیا کے لئے خاص طور پر بہت زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس سے پہلے کہ ہر ملک اس پیٹ میں آ جائے اور پھر ظلموں کی ایک اور طویل داستان شروع ہوتی جائے خدا تعالیٰ حکومتوں اور عوام دونوں کو عقل دے اور تقویٰ کا راستہ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔“ عملی مدد کی خواہش جماعت احمد یہ ان عرب ممالک کی خبر گیری کے فرض کی انجام دہی کیلئے اپنی تمام تر کوشش صرف کرنے کو تیار ہے لیکن ہمارے پاس عملی طور پر ان کی مدد کے وسائل نہیں ہیں، حضور انور