مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page v of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page v

مصالح العرب“ کے بارہ میں حضرت امام بمام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا مکتوب گرامی واجْعَل فِي مِن الدُنكَ سُلْطَانًا أَصِيرًا انا فتحنا لك فتحا مين امام جماعت احمدیہ لندن 5-1-12 ام الهان الف تَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمَ وَعَلَى عَبْدِهِ المسيح الموعود ندا کے فضل اور رحم کے ساتھ پیارے مکرم محمد طاہر ندیم صاحب هو الناصر السلام عليكم ورحمتہ اللہ و برکاته آپ نے اطلاع دی ہے کہ آپ جماعت احمدیہ کی عرب ممالک میں تاریخ و واقعات جو آپ کے تحریر کردہ ہیں اور الفضل میں شائع ہورہے ہیں، کو کتابی شکل میں شائع کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو پڑھنے والوں کے لئے معلوماتی اور از دیا دایمان کا باعث بنائے۔آمین میں تو پورا ہفتہ لفضل انٹرنیشنل کا خاص طور پر آپ کے مضمون کی وجہ سے انتظار کرتا ہوں۔خلافت ثانیہ کے دور کے تاریخی اور ایمان افروز واقعات اور حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کے پیغامات اور ابتدائی مبلغین جن کے ذریعہ بعض عرب ممالک میں احمدیت کا پیغام پہنچا اور سعید روحوں کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی ، یہ سب تو ایمان افروز اور دل کو جلا بخشنے والے ہیں ہی لیکن اس دور میں جس طرح عرب ممالک میں احمدیت کا نفوذ ہو رہا ہے اور جس ایمانی حرارت کا نٹے شامل ہونے والے مظاہرہ کر رہے ہیں، کن کن مشکلات سے گزر رہے ہیں وہ بھی پڑھنے والے پرانے احمدیوں کو اپنے جائزے لینے پر مجبور کرتا ہے اور نئے آنے والوں کو حوصلہ اور جرات دیتا ہے۔اللہ تعالی آپ کو اس کام کی بے انتہا جزاء دے کہ اپنے تمام علمی کام کے ساتھ اس ایمان افروز تاریخ کو بھی محفوظ ر کر رہے ہیں اور پھر ان واقعات کے بیان کے دوران کسی علمی یا عقیدے کے مسئلہ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کی روشنی میں آپ کا بیان علمی تغییری اور عقیدے کے مسائل بھی حل کر دیتا ہے اور اسی طرح غیروں کی بد عقیدگی اور بدعات کی وضاحت بھی ہو جاتی ہے اور یوں ایک احمدی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقصد کا مزید اور اک ہو جاتا ہے بلکہ ہر سعید فطرت کو ہوتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ آپ کو اس کام کی بہترین جزاء دے اور پڑھنے والے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔آمین نقل دفتر PS لندن والسلام خاکسار ریاسر خليفة المسيح الخامس