مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 353 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 353

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 331 والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال، جمناسٹک، رسہ کشی، کرائے اور دوسری کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ لیا۔علاقہ کے باشندے بڑی تعداد میں اس اجتماع میں شریک ہوئے۔کہا بیر کے علاوہ باہر سے بھی مہمان تشریف لائے، جنہوں نے مجلس خدام الاحمدیہ کی سرگرمیوں کو دیکھ کر نہایت خوشی اور فرحت کا اظہار کیا۔2۔بمقام ناصرۃ سے شائع ہونے والے ہفت روزہ ” الصنارة“ نے 8 اپریل 1988ء کے شمارہ میں مندرجہ ذیل خبر شائع کی: منعقد کیا۔مجلس خدام الاحمدیہ کہا بیر نے ، کبابیر حیفا میں جمعہ و ہفتہ دو روز اپنا تیسرا سالانہ اجتماع اجتماع کے موقعہ پر یہ اعلان بھی کیا گیا کے جماعت احمد یہ اگلے سال ماہ مارچ میں صد سالہ جشن ( تشکر ) منائے گی۔جس میں ایسی خاص نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں قرآن مجید کے سو زبانوں میں تراجم ( کامل یا جزوی ) پیش کئے جائینگے ، اس کے علاوہ دوسری کتب بھی اس نمائش میں رکھی جائیں گی۔3۔حیفا سے شائع ہونے والے اخبار کول بو نے مورخہ 7 اپریل 1988 کے شمارہ میں مندرجہ ذیل خبر شائع کی : جماعت احمدیہ کے نوجوانوں نے اس ہفتہ کے آخر پر بانی جماعت احمدیہ کے ظہور پر 99 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اجتماع منعقد کیا۔یہ اجتماع حیفا شہر کے محلہ کہا بیر میں منعقد ہوا۔اجتماع منعقد کرنے والوں نے اس امر کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مجلس خدام الاحمدیہ کی تأسیس پر پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں یہ اجتماع منعقد کیا گیا۔مجلس خدام الاحمدیہ بلا تمیز رنگ و مذہب انسانی ہمدردی اور محتاجوں کی مدد کے لئے ہر وقت مستعد رہتی ہے۔اجتماع کی تقاریر میں امن اور اسلام کی طرف بلایا گیا۔(تلخیص رپورٹ مطبوعہ مجلة البشری مئی، جون 1988ء از صفحہ 19 تا صفحہ 48)