مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 329 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 329

مصالح العرب۔جلد دوم 309 ایم ٹی اے پر ” لقاء مع العرب“ کا پروگرام انبیاء کے الہامات اور رویا ضروری نہیں کہ نبی کی زندگی میں ہی پورے ہوں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ صرف ایک دفعہ ہی پورے ہوں بلکہ ہوسکتا ہے کہ نبی کی زندگی میں بھی پورے ہوں اور بعد میں بھی مختلف زمانوں میں پورے ہوتے رہیں۔پھر بعض الہامات و رؤیا نبی کی ظاہری اولاد کے ذیعہ پورے ہوتے ہیں، اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی متبع کے ذریعے پورے ہوتے ہیں۔اور چونکہ خلافت در اصل نبوت کا ہی امتداد ہوتا ہے اس لئے نبی کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسی خبریں بھی عطا ہوتی ہیں جن کا تعلق زمانہ خلافت سے ہوتا ہے۔اس مختصر تمہید کے بعد ہم ذیل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات ورؤیا کا ذکر کرتے ہیں جو شاید کسی طور پر پہلے بھی پورے ہو چکے ہوں اور شاید آئندہ بھی مختلف زبانوں اور ادوار میں مختلف شکلوں میں پورے ہوتے رہیں گے۔لیکن ایک طور سے وہ پروگرام لقاء مع العرب پر بھی چسپاں ہوتے ہیں۔آدھا عربی آدھا انگریزی نام ایک رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: کوئی چھپیں چھبیس سال کا عرصہ گزرا ہے ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اس نے عربی میں لکھا ہے اور آدھا انگریزی میں لکھا ہے۔“ الحکم جلد 9 نمبر 23 مؤرخہ 10 ستمبر 1905 صفحہ 3 کالم نمبر (3) 1905ء میں حضور فرماتے ہیں کہ چھپیں چھبیس سال پہلے کا یہ رویا ہے اس کا مطلب۔ہے