مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 285
مصالح العرب۔جلد دوم 265 بلا دعربیہ میں مزید مبلغین کی روانگی عربی زبان میں تبلیغی لٹریچر اور کتب کے تراجم کی تیاری کے لئے مرکز کی طرف سے وقتاً فوقتاً مبلغین کرام کو عربی زبان کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے عرب ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔1993 ء سے جماعت کی طرف سے بعض مبلغین کو بلا دعر بیہ میں بھیجنے کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جو بفضلہ تعالیٰ آج تک جاری ہے۔اس کھیپ کے پہلے مبلغ مکرم عبد المجید عامر صاحب حال عربک ڈیسک یو کے ) تھے۔آئیے ان سے ان کے اس سفر کی بابت سنتے ہیں۔جامعہ احمدیہ میں داخلہ اور عربی زبان سے شغف میں نے1972ء میں جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخل ہو کر 1979ء میں شاہد کا امتحان پاس کیا۔جامعہ کے زمانہ میں عربی زبان سے خاص شغف تھا خصوصا ادب عربی کی بعض کتب سے جو ذاتی مطالعہ میں ہوتی تھیں۔اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ عربی زبان کے کسی ایک رائٹر کا نام لوں جو میرے نزدیک سب سے بہتر ہے تو میں مصطفی لطفی المنفلوطی کا نام لوں گا، ان کی کتاب العبرات “ کا تو جواب نہیں، اس کتاب کے مطالعہ نے میرے دل میں عربی ادب کا غیر معمولی شوق پیدا کر دیا۔مصطفى الطفی منفلوطی (1876 ء-1924ء) مشہور مصری ادیب ہیں جو اپنے منفرد عربی اسلوب کی وجہ سے پوری عرب دنیا میں خاص مقام رکھتے ہیں۔والدہ ترکی ہونے کے باوجود یہ عربی کے عہد ساز ادیب بنے ، اور فریج زبان کے نہایت محدود علم کے باوجود بعض دوستوں کی مدد سے بے شمار فرانسیسی روایات کا ایسے انداز میں ترجمہ کیا کہ ہر کتاب اور ہر روایت ادب عربی کا