مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 175
مصالح العرب۔جلد دوم ایک حسین اتفاق 159 مکرم عبد اللہ اسعد صاحب از کبا بیر لکھتے ہیں کہ : جلسہ سالانہ برطانیہ میں شرکت کے بعد واپسی پر مجھے جرمنی جانے اور افراد جماعت سے ملاقات کا بھی اتفاق ہوا۔چونکہ اس سے قبل بھی مجھے متعدد بار جرمنی جانے کا اتفاق ہوا تھا اس لئے وہاں کے متعدد احمدیوں کے ساتھ خاکسار کے اچھے تعلقات تھے۔وہاں Dietzenbach کے علاقہ میں 1967 ء سے میرے ایک احمدی دوست مکرم شریف خالد صاحب رہتے تھے جنہوں نے بڑے پیار اور محبت سے مجھے کھانے پر بھی بلایا جس میں مکرم عبد اللہ واگس ہاؤزر صاحب نے بھی شرکت فرمائی جو کہ اس وقت صدر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی تھے۔اس دعوت میں مکرم شریف خالد صاحب نے ہمیں ایک بہت بڑا سرپرائز دیا ، وہ کہنے لگے کہ آپ عرب احباب اس جلسہ میں شرکت کرنے کی وجہ سے بہت خوش قسمت ہیں۔کیونکہ آپ کے وجود میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آج سے پورے ایک سوسال قبل کا الہام پورا ہوا۔اور وہ ہے : يَدْعُونَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعِبَادُ اللَّهِ مِنَ الْعَرَب۔جو کہ حضور علیہ السلام کو 6 اپریل 1885ء کو ہوا یعنی اس جلسہ سالانہ کے دوسرے دن اس کو پورے سوسال ہو گئے۔مکرم عبد الله اسعد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں نے جب حضور انور کی خدمت میں اس الہام کے پورا ہونے کی بابت لکھا تو حضور نے اس پر اپنے مکتوب گرامی میں فرمایا: I was deeply touched to hear that۔ایک زبر دست پیشگوئی مکرم عبد اللہ اسعد صاحب کی مذکورہ بالا بات کے بعد جب ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کی مکمل تفاصیل کو دیکھا تو ایک عجیب تو ار دسامنے آیا جو نظر قارئین کیا جاتا ہے۔اس الہام کی تفصیل درج کرتے ہوئے حضور 6 را پریل 1885ء کو اپنے ایک مکتوب میں فرماتے ہیں: آج اسی وقت میں نے خواب دیکھا ہے کہ کسی ابتلاء میں پڑا ہوں اور میں نے إِنَّا لِلَّهِ