مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 173 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 173

157 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم دیا اور خلیفہ وقت ایسے علاقے میں ہجرت کر کے تشریف لے آئے جہاں ان احمدیوں کا آنا جانا ہے ممکن تھا۔یوں اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں اور تمناؤں کو بھی سنا اور سب سے زیادہ انہیں حضرت خلیفہ ثانی کے ارشاد مبارک کی اطاعت کرنے کی بے شمار برکات کے علاوہ یہ برکت بھی عطا فرمائی کہ خلافت سے رابطہ اور تعلق کے نئے راستے کھول دیئے۔چنانچہ 1985ء کے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقعہ پر کہا بیر اور دیگر عرب ممالک سے شامل ہونے والا وفد تقریباً ہمیں افراد پر مشتمل تھا۔اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا، اور ان ممالک سے مرد عورتیں اور بچے جلسہ میں شامل ہوتے رہے یہاں تک کہ 2009ء کے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے عرب مردوزن و بچگان کی تعداد تقریباً 100 تھی۔تاریخی جلسہ سالانہ کا کچھ حال حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی ہجرت کے بعد 1985ء کے جلسہ سالانہ برطانیہ میں عربوں کا ایک وفد شامل ہوا یہاں پر اس جلسہ میں شامل ہونے والے بعض افراد کے جذبات اور ملاحظات و مشاہدات کا تذکرہ خالی از فائدہ نہ ہوگا۔مکرم عبد الله اسعد عودہ صاحب اور مکرم عبد اللطیف اسماعیل عودہ صاحب نے ہماری درخواست پر اس بارہ میں اپنی تحریر مؤرخہ 5 / جون 2009 ء ارسال فرمائی جس کا خلاصہ نظر قارئین کیا جاتا ہے۔1985ء کا جلسہ سالانہ برطانیہ 4 تا 6 اپریل کو منعقد ہوا۔اس میں شامل ہونے کے لئے اہل کبابیر کا 24 افراد پر مشتمل ایک وفد حاضر ہوا۔جن کے ساتھ کہا بیر میں جماعت کے مبلغ مکرم شریف احمد امینی صاحب بھی تشریف لائے۔علاوہ ازیں سیر یا اور اردن اور مصر اور کویت سے بعض عرب احباب نے بھی شرکت کی یوں عربوں کے اس وفد کی کل تعداد میں کے لگ بھگ ہو گئی۔اور شاید تاریخ میں یہ پہلا موقعہ تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں عربوں کا وفد خلیفہ وقت کی موجودگی میں کسی مرکزی جلسہ سالانہ میں شامل ہوا ہو۔چونکہ کہا بیر کے احمدیوں کے لئے پاکستان کا سفر تو ناممکن تھا اور قبل ازیں خلیفہ وقت۔ملاقات کی یہی صورت میسر تھی کہ اُن دنوں میں جب کبھی حضور یورپ کے دورہ پر تشریف لائیں