مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 109
93 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کو خلافت سے قبل ہی عربوں کی طرف خاص توجہ تھی۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب بیان کرتے ہیں کہ 1981ء میں جب ثابت صاحب کی آپ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے پوچھا کہ عربوں میں تبلیغ کے لئے کیا کر رہے ہیں اور کون سے وسائل استعمال کر رہے ہیں؟ پھر جب 1982ء میں اللہ تعالیٰ نے حضور کو مسند خلافت پر فائز فرمایا تو مصطفی ثابت صاحب نے ملاقات میں حضور انور کی خدمت میں چند لیسٹس پیش کیں جو عربی زبان میں مختلف موضوعات پر جماعتی عقائد اور ان کی شرح پر مبنی ریکارڈنگ پر مشتمل تھیں۔حضور انور بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ یہ ایک عظیم الشان تحفہ ہے۔پھر آپ نے ان کو تبلیغ کی غرض سے مختلف ممالک میں پھیلانے کا ارشاد فرمایا۔ہجرت کے بعد خطبات کے ترجمہ کی کیسٹس کی تیاری ، عربوں میں تبلیغ کے لئے عرب ممالک کے دورے، مغربی ممالک میں بسنے والے عربوں سے رابطے اور ایک منظم پروگرام کے مطابق عربوں میں تبلیغ کا ذکر مکرم مصطفی ثابت صاحب کے نشر ہونے والے من انٹرویو میں آچکا ہے۔(ملاحظہ ہو کتاب : صلحاء العرب وأبدال الشام وعباد الله العرب جلد اوّل ( حضور کے عہد مبارک میں عربوں میں تبلیغ کے ایمان افروز واقعات کے ذکر سے قبل ہم حضور کی عربوں کے معاملات میں دلچسپی اور ان کے لئے دعاؤں کی تحریکات اور ان کی راہنمائی جیسے امور کا ذکر کریں گے جن کا تذکرہ حضور انور نے اپنے مختلف خطبات میں فرمایا۔00000