مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 56 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 56

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 52 52 حضرت سیٹھ ابو بکر یوسف تعارف اور ابتدائی خاندانی حالات حضرت ابو بکر یوسف صاحب رضی اللہ عنہ المعروف بہ سیٹھ ابوبکر یوسف آف جده ابن مکرم محمد جمال یوسف صاحب مرحوم و مغفور متوطن و متولد پیٹن ضلع گجرات احمد آباد ریاست بڑودہ ہندوستان۔آپ کی تاریخ پیدائش غالباً 1865 بنتی ہے۔آپ صدیقی النسب تھے اور قبولیت احمدیت سے پہلے رفاعی الطریقت اور حنفی ب تھے۔اولاً رفاعی خاندان کے خلیفہ محمد زاہد سے اور پھر اسی خاندان کے خلیفہ سید نور الدین رفاعی سے بیعت ہوئے۔گو ہندوستان کے بعض صدیقی النسب اپنے آپ کو خاندان سادات میں شمار کرتے ہیں مگر آپ نے اپنے آپ کو سادات ( جنہیں عربوں میں شریف) کہتے ہیں ) کی طرف منسوب نہیں کیا۔گذشتہ تین سو سال سے آپ کے آباؤ اجداد کے مستقل گھر دو ملکوں میں تھے۔ایک گھر گجرات کا ٹھیاواڑ میں تھا اور ایک عرب میں۔عرب میں آپ کے دو گھر تھے ایک مکہ معظمہ میں اور دوسرا جدہ میں جو آپ کی تجارت کا مرکز ہونے کی وجہ سے زیادہ معروف و مشہور تھا۔دو ممالک میں گھر ہونے کی وجہ سے عرب سے ہندوستان آپ کا آنا جانا لگا رہتا تھا۔اعلیٰ ساکھ کے تاجر اور عالم دین - عرب اور ہندوستان میں آپ ایک بڑی اعلیٰ ساکھ کے مالک تاجر تھے۔کپڑے کی تجارت کا ذکر آپ کی تحریرات سے ملتا ہے۔تاریخ احمد بیت حیدر آباد دکن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بمبئی سے سفید جوار لے کر مدینہ کے عربوں میں فروخت کرتے تھے۔اسی طرح