مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 51 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 51

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 49 حضرت عبدالمجی عرب الحویری تعارف اور بیعت آپ کا تعلق بھی عراق سے تھا اور شیعوں سے احمدی ہوئے تھے۔آپ کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت کا شرف حاصل ہے۔سیرت المہدی کی روایت نمبر 1200 میں آپ کی بیعت کا واقعہ اس طرح سے درج ہے: ملک مولا بخش صاحب پنشنرز نے بذریعہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک صاحب عبدالحی عرب قادیان میں آئے تھے۔انہوں نے سنایا کہ میں نے حضرت اقدس کی بعض عربی تصانیف دیکھ کر یقین کر لیا تھا کہ ایسی عربی بجز خداوندی تائید کے کوئی نہیں لکھ سکتا۔چنانچہ میں قادیان آیا۔اور حضور سے دریافت کیا کہ کیا یہ عربی حضور کی خود لکھی ہوئی ہے۔حضور نے فرمایا۔ہاں اللہ تعالیٰ کے فضل و تائید سے۔اس پر میں نے کہا کہ اگر آب میرے سامنے ایسی عربی لکھ دیں تو میں آپ کے دعاوی کو تسلیم کرلوں گا۔حضور نے فرمایا یہ تو اقتراحی معجزہ کا مطالبہ ہے۔ایسا معجزہ دکھانا انبیاء کی سنت کے خلاف ہے۔میں تو تب ہی لکھ سکتا ہوں جب میرا خدا مجھ سے لکھوائے۔اس پر میں مہمان خانہ میں چلا گیا اور بعد میں ایک چٹھی عربی میں حضور کو لکھی۔جس کا حضور نے عربی میں جواب دیا۔جو ویسا ہی تھا۔چنانچہ میں داخل بیعت ہو گیا۔“ شادی اور بعض سعادتوں کا ذکر اسی طرح سیرت المہدی ہی کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی آپ کی شادی ریاست پٹیالہ کے ایک گھرانے میں ہوئی تھی لیکن یہ