مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page vii of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page vii

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد اول بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ عرض حال عرض حال سن 2008ء جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ وہ سال ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد جاری ہونے والی خلافت علی منہاج نبوت کے قیام پر سو سال پورے ہوئے۔یہ سال عربوں کے لحاظ سے بھی اہم تھا کیونکہ اس وقت تک عربوں کے لئے علیحدہ یب سائٹ اور علیحدہ ٹی وی چینل ایم ٹی اے 3 العربیہ کا اجراء عمل میں آچکا تھا اور عربوں میں تبلیغ کے لئے چند خاص پروگرامز شروع ہو چکے تھے جن میں ہر دلعزیز پروگرام الحوار المباشر سر فہرست ہے۔یوں کہنا چاہئے کہ بلاد عربیہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعوت و تبلیغ کو پہنچانے کے لئے آسمان سے دروازے کھول دیئے۔اس تاریخی حوالے سے جماعت خدا تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کے شکرانے کے طور پر مختلف پروگرام بنارہی تھی۔اس موقعہ پر جماعت کے دیگر رسائل واخبارات کی طرح الفضل انٹرنیشنل کا بھی ایک خاص نمبر شائع کیا گیا جس کے لئے مکرم نصیر احمد قمر صاحب مدیر الفضل انٹرنیشنل نے خاکسار کو عربوں میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی کاوشوں کے بارہ میں ایک مضمون لکھنے کا ارشاد فرمایا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے اس بارہ میں مواد اکٹھا کرنا شروع کیا تو وہ ایک مضمون سے بہت زیادہ تھا، لہذا اسے قسط وار چھاپنے کا کی