مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 35 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 35

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول سیرت المہدی کی روایات میں آپ کا ذکر سیرت المہدی کی بعض روایات میں حضرت محمد سعید الشامی صاحب کے حوالے سے بعض روایات کا ذکر ملتا ہے جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے بعض پہلوؤں پر 35 روشنی پڑتی ہے، یہ روایات درج ذیل ہیں: ونشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک شخص محمد سعید صاحب عرب تھے اور وہ ڈاڑھی منڈوایا کرتے تھے۔جب وہ قادیان میں زیادہ عرصہ رہے تو لوگوں نے انہیں داڑھی رکھنے کے لئے مجبور کیا۔آخر انہوں نے داڑھی رکھ لی۔ایک دفعہ میرے سامنے عرب صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ حضور میری داڑھی دیکھیں ٹھیک ہے۔آپ نے فرمایا اچھی ہے اور پہلے کیسی تھی۔گویا آپ کو یہ خیال ہی نہ تھا کہ پہلے یہ داڑھی منڈایا کرتے تھے۔“ (سیرت المہدی روایت نمبر 1105 ) منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دن محمد سعید صاحب عرب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اپنی داڑھی کے متعلق پوچھا۔اُس وقت ایک شخص نے عرض کی کہ حضور داڑھی کتنی لمبی رکھنی چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ میں داڑھیوں کی اصلاح کے لئے نہیں آیا۔اس پر سب چپ ہو گئے۔سیرت المہدی روایت نمبر 1106) میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک عرب غالباً اس کا نام محمد سعید تھا۔قادیان میں دیر تک رہا تھا۔ایک روز حضور علیہ السلام بعد نماز مسجد مبارک میں حاضرین مسجد میں بیٹھے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر مبارک فرما رہے تھے کہ اس عرب کے منہ سے یہ فقرہ نکل گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غریب تھے۔پس عرب کا یہ کہنا ہی تھا کہ حضور علیہ السلام کو اس قدر رنج ہوا کہ چہرہ مبارک سرخ ہو گیا اور محمد سعید عرب پر وہ جھاڑ ڈالی کہ وہ متحیر اور مبہوت ہو کر خاموش ہو گیا اور اس کے چہرہ کا رنگ فق ہو گیا۔فرمایا کہ " کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غریب تھا جس نے ایک رومی شاہی ایچی کو اُحد پہاڑ پر سارا کا سارا مال مویشی عطا کر دیا تھا وغیرہ۔اس کو مال دنیا سے لگاؤ اور محبت نہ تھی۔“ (سیرت المہدی روایت نمبر 1246)