مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 14 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 14

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کے بعد تحریر فرماتے ہیں کہ : 14 عفو حضور کا نامہ گرامی ملا۔ہم نے اسے پڑھ لیا ہے اور اسکے مضمون کو سمجھ لیا ہے، اور حضور کے بخیر و عافیت ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے۔سیدی، میں پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور اور اس کے بعد آپ کی خدمت میں اپنی غلطی پر عنہ و درگزر کی درخواست کرتا ہوں۔سیدی، میں حضور کا بیٹا اور حضور کا خادم ہوں، اور اللہ کے سامنے اور بعد ازاں حضور کو جوابدہ ہوں۔میں اپنی غلطی پر تو بہ کرتا ہوں اور یہ عہد کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی ایسی بات نہیں کہوں گا جیسی پہلے مجھ سے سرزد ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے حالات بہتر فرمائے اور آپ کے فضل واحسان کی بہتر جزا عطا فرمائے۔والسلام راقم: احقر عباد محمد بن احمد مکی۔آپ نے اپنے مکتوب میں جو کچھ لکھا ہے وہ مجھے بہت پسند آیا ہے۔شکر ہے اس خداوند کریم کا جس نے مجھے آپ کی ملاقات کا وعدہ عطا فرمایا ہے۔آپ کے خدا کی طرف سے ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے، اس پر ہم ایمان لاتے ہیں اور اسکی تصدیق کرتے ہیں۔وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔راقم محمد بن احمد مکی یہاں پر قارئین کرام کی یادہانی کے لئے تحریر ہے کہ 4 اپریل 1885ء کو حضور کو الہام نازل ہوا۔يَدْعُونَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعِبَادُ اللهِ مِنَ الْعَرَبِ یعنی تیرے لئے ابدال شام اور عرب کے نیک بندے دعا کرتے ہیں۔اس آسمانی خبر کے تقریبا چھ سال بعد لدھیانہ میں 10 جولائی 1891ء کو پہلے عرب احمدی کی حیثیت سے حضرت محمد بن احمد مکی صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کر لی۔آپ کی بیعت 141 نمبر پر رجسٹر بیعت میں درج ہے۔جہاں پورا نام یوں درج ہے: شیخ محمد بن شیخ احمد مکی من حارة شعب عامر دوسرے جلسہ سالانہ میں شرکت تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 355 ) بیعت کے بعد آپ نے کچھ عرصہ قادیان میں قیام فرمایا اور 1892ء کے جلسہ سالانہ میں بھی شرکت فرمائی۔یہ جماعت کی تاریخ کا دوسرا جلسہ سالانہ تھا جس میں (327) احباب نے