مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 369
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 347 سیرالیون میں مقیم لبنانی احمدیوں کا ذکر خیر مکرم چوہدری محمد شریف صاحب کے حوالے سے لبنانی احمدیوں کا ذکر ہوا تو یہاں پر سیرالیون میں مقیم بعض لبنانی احمدیوں کا بھی ذکر کرتے چلتے ہیں۔روح پرور یادیں میں مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری سابق مبلغ انچارج سیرالیون کی زبانی دو مخلص لبنانی احمدیوں کا ذکر درج ہے جو معمولی تصرف کے ساتھ نظر قارئین کیا جاتا ہے۔مکرم سید حسن محمد ابراہیم الحسینی مرحوم مکرم سید حسن محمد ابراہیم احسینی مرحوم سیرالیون کی جماعت کے ایک نہایت مخلص اور عالم دین رکن تھے۔حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں مثالی تعلق محبت و عشق تھا۔اور سلسلہ احمدیہ سے والہانہ عقیدت رکھنے والے لبنانی عرب دوست تھے۔سیرالیون میں جہاں احمدیت کا پیغام پہنچانے میں الحاج مولانا نذیر احمد علی مرحوم کو خاص توفیق ملی وہاں مقامی طور پر احمدیت کی تبلیغ واشاعت کے سلسلہ میں سید حسن مرحوم کی کوششیں بھی نا قابل فراموش ہیں۔سید حسن مرحوم 1927 میں لبنان سے سیرالیون جا کر تجارت وغیرہ کرنے لگے۔سیرالیون میں احمدیہ مشن کھلنے سے بہت پہلے ہی مرحوم کو بعض عربی اور انگریزی رسائل کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا علم ہو چکا تھا۔اور وہ اس کوشش میں تھے کہ کسی ذریعہ سے انہیں اس بارہ میں تفصیلی معلومات حاصل ہوں۔چنانچہ 1937 میں جب حضرت مولانا نذیر احمد علی مرحوم سیرالیون میں باقاعدہ احمد یہ مشن کھولنے کیلئے تشریف لے گئے تو اس وقت سید حسن مرحوم سیرالیون کے جنوبی صوبہ کے ایک گاؤں باؤما ہوں میں کاروبار کرتے تھے۔