مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 342 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 342

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 322 گئے۔محترم چوہدری صاحب کے ساتھ خاکسار اور مکرم غلام محمد صاحب کھوکھر بھی تھے۔چوہدری صاحب نے اپنا Visiting کارڈ اندر بھجوایا۔تھوڑی دیر کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ شوقی آفندی صاحب گھر میں موجود نہیں ہیں۔تب ہم نے خیال کیا کہ چلو یہاں آئے ہوئے ہیں ان کی رہائش گاہ کے نیچے موجود ان کی لائبریری دیکھتے چلیں۔چنانچہ ہم نے لائبریری میں تھوڑا سا وقت گزارا جب باہر واپسی کے لئے نکلے تو ایک عجیب اور دلچسپ صورتحال سامنے آئی۔ہوا یہ کہ ادھر سے ہم لائبریری سے نکل کر گیٹ کے قریب پہنچے اور ادھر اپنی رہائش گاہ سے شوقی آفندی صاحب باہر جانے کے لئے نکلے اور اس طرح ان کا اور ہمارا آمنا سامنا ہو گیا۔شوقی آفندی صاحب نے دریافت کیا۔Are you Mohammad Sharif چوہدری صاحب نے اس بات کا مثبت میں جواب دیا تو انہوں نے فوراً یہ کہہ کر ( 1 Sorry have no time) کہتے ہوئے اپنی موٹر پر سوار ہو کر باہر چلے گئے۔اس مکالمہ کے دوران اس کا سیکرٹری بھی موجود تھا۔جس پر اس آمنے سامنے کے دوران گویا ایک رنگ آرہا تھا اور و ایک جا رہا تھا۔وہ ہمیں پہلے یہ پیغام دے چکا تھا کہ شوقی آفندی گھر میں موجود نہیں۔اور بعد میں ان کے گھر ہی سے برآمد ہونے پر جو خفت اسے ہماری موجودگی میں محسوس ہوئی اس کا تدارک اس رنگ میں شوقی صاحب کے چلے جانے کے بعد کیا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو شوقی صاحب کا دیدار نصیب ہو گیا ہے ورنہ وہ بہت کم ملتے ہیں۔یاد رہے کہ چوہدری صاحب کی تبلیغی جد و جہد بالخصوص رو بہائیت کے ضمن میں آپ کے رسائل ( جو شوقی آفندی زعیم بہائیت کو بھی احمد یہ مشن کہا بیر سے طبع کرا کر بھیجے جاتے تھے ) کی وجہ سے غائبانہ طور پر پہلے ہی متعارف تھے۔مدرسہ احمدیہ کبابیر مولا نا چوہدری محمد شریف صاحب نے مدرسہ احمدیہ کبابیر میں بھی کام کیا اور کافی عرصہ تک اس درسگاہ میں پڑھاتے رہے۔اور بہت مشکلات کا سامنا کیا لیکن اس کے باوجود بڑے احسن رنگ میں کام کرتے رہے۔چنانچہ مدرسہ احمد یہ کہا بیر کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔مدرسہ احمد یہ کہا بیر میں اس وقت 42 لڑکے اور لڑکیاں تعلیم پارہے ہیں۔مدرسہ کے د دو