مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 337 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 337

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اوّل الديانتين - والمعروف عن الأحمديين أنهم يبشرون بالديانة الإسلامية في جميع أقطار العالم، وهم على استعداد دوماً لمناقشة الأمور الدينية وإقناع المتشككين أو المتحاملين۔“ 317 یعنی ہمیں احمدی مسلم مبلغ مولانا محمد شریف صاحب کی طرف سے حیفا سے ایک اشتہار موصول ہوا ہے جس میں مکرم مولانا موصوف اخبار المنار“ اور ”آخر دقیقہ“ میں شائع ہونے والے مارونی پیٹری آرک کے دینی امور میں مناظرہ کے چیلنج کا ذکر کیا ہے۔مکرم محمد شریف صاحب کہتے ہیں کہ جماعت احمد یہ اس چیلنج کو قبول کرتی ہے۔اور جماعت دونوں مذاہب (اسلام اور عیسائیت ) کی تعالیم کے مابین موازنہ کے موضوع پر مناظرہ کرنے کے لئے تیار ہے۔آگے اخبار اپنی طرف سے لکھتا ہے کہ: احمدیوں کے بارہ میں یہ بات مشہور و معروف ہے کہ وہ پوری دنیا میں دین اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں اور دینی امور کے بارہ میں مباحثہ و مناظرہ کے لئے اور لوگوں کے شکوک وشبہات اور اعتراضات کے ازالہ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔شام کے ہی ایک جریدہ الاخبار نے ابتدائی تفصیل لکھنے کے بعد تحریر کیا: ”والذي نعرف أن الجماعة الأحمدية دافعت عن الديانية الإسلامية وبشرت لها في جميع أنحاء العالم 66 الأخبار 9 فروری 1947ء) یعنی جماعت احمدیہ کے بارہ میں جو بات ہم بخوبی جانتے ہیں یہ ہے کہ یہ دین اسلام کے دفاع اور پوری دنیا میں تبلیغ اسلام پر کمر بستہ ہے۔عذر گناه بدتر از گناه (ماخوذ از مجله البشری شمارہ ذوالقعدہ ذوالحجہ 1366ھ) مولا نا چوہدری محمد شریف صاحب فرماتے ہیں: ”مارونی پٹڑی آرک پر خدا تعالیٰ نے ایسا احمدیت کا رعب ڈالا کہ اسے سوائے بہانہ