مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 319 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 319

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 301 چاہئے۔اور اگر درست ہے تو اپنے دوست کے لئے دعا کریں تا اسے بھی فائدہ ہو اور آپ کو نی بھی اور عفو سے کام لو کہ خدا تمہارے گناہ بھی معاف کرے۔12۔تم کو مصر، فلسطین اور شام کے احمدیوں سے ملنا ہوگا۔ان علاقوں میں احمدیت ابھی کمزور ہے۔کوشش کرو کہ جب تم ان ممالک کو چھوڑ و تو احمدی بلحاظ تعداد کے زیادہ اور بلحاظ نظام کے پہلے سے بہتر ہوں۔اور تم لوگوں کا نام ہمیشہ دعا کے ساتھ لیں۔اور کہیں کہ ہم کمزور تھے اور کم تھے فلاں لوگ آئے اور ہم طاقتور بھی ہو گئے اور زیادہ بھی ہو گئے۔اور ( اللہ ) ان پر رحم کرے اور انہیں جزائے خیر دے۔مؤمن کی مخلصانہ دعا ہزاروں خزانوں سے قیمتی ہوتی ہے۔13۔جمعہ کی پابندی جماعت کے ساتھ خواہ کس قدر ہی تکلیف کیوں نہ ہو ادا کرنے کی اور دن میں کم سے کم ایک نماز اجتماعی جگہ پر پڑھنے کی ، اگر وہ دور ہو ، ورنہ جس قدر توفیق مل سکے کوشش کرنی چاہئے اور جماعتوں میں جمعہ کی اور ہفتہ واری اجلاسوں اور نماز باجماعت کی خاص تلقین کرنی چاہیئے۔14 - رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر اجتماع کے موقع پر دعا فرماتے تھے: اللهم رب السماوات السبع وما أظللن، ورب الأرضين السبع وما أقللن، ورب الشياطين وما أضللن، ورب الرياح وما هذه القرية وخير أهلها وخير ما فيها، ذرين، فإنا نسألك خير ونعوذ بك من شر هذه القرية وشر أهلها وشر ما فيهاـ اللهم بارك لنا فيها وارزقنا ،جناها، وحببنا إلى أهلها وحبب صالحي أهلها إلينا۔“ یعنی اے ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چیزوں پر آسمانوں نے سایہ کیا ہوا ہے، اور اسے ساتوں زمینوں کے رب اور جن کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے، اور اے شیطانوں کے رب اور جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں ، اور ہواؤں کے ربّ اور جن چیزوں کو وہ کہیں سے کہیں اڑا کر لے جاتی ہیں، ہم تجھ سے اس بستی کی اچھی چیزوں اور اس کے بسنے والوں کے حسن سلوک اور جو چیز بھی اس میں ہے اس کے فوائد طلب کرتے ہیں۔اور اس بستی کی بدیوں اور اس کے رہنے والوں کی بدسلوکیوں اور اس میں جو کچھ بھی ہے اس کے نقصانات سے پناہ طلب کرتے ہیں۔اے اللہ ہمارے لئے اس بستی کی رہائش کو بابرکت کر دے اور اس کی خوشحالی سے ہمیں