مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 308
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 290 کے دفتروں میں گھوما تا کہ وہ خدا تعالیٰ کے اس نشان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔“ (ملخص از برہان ہدایت تالیف مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بحوالہ درویشان احمدیت جلد 2 صفحہ 172 تا 179 ) اس واقعہ کو پڑھ کر دل خدا کی حمد کے جذبات سے معمور ہو جاتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح پاک کے منہ سے نکلے ہوئے مندرجہ ذیل کلمات آپ کے خادموں کے حق میں بھی حرف بحرف پورے فرمائے ، آپ نے خدائی وعدوں کی بناء پر فرمایا تھا: خدا رسوا کرے گا تم کو میں اعزاز پاؤں گا سنو اے منکرو اب یہ کرامت آنے والی ہے سر کو چیٹو آسماں سے اب کوئی آتا نہیں مصر کے مجلہ الاسلام نے 3 / جمادی الثانی 1354ھ کو زمانے کی بگڑی ہوئی حالت اور ان کے خیال میں مصلح کے ظاہر نہ ہونے پر بڑی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے جو لکھا وہ جماعتی تاریخ میں ریکارڈ کے لئے یہاں درج کیا جاتا ہے۔مجلہ لکھتا ہے: مسلمانوں نے قرآن کریم پر عمل چھوڑ دیا ہے، اور دین اسلام سے نہ صرف دور ہو گئے ہیں بلکہ اس سے قطع تعلقی کر بیٹھے ہیں، اور مفاسد کے اپنانے میں اہل نار کے پیچھے چل نکلے ہیں ، اور مساجد اور عبادتگاہوں کو خیر باد کہہ دیا ہے۔“ اس پر جماعت کے مجلہ البشر می نے لکھا کہ: پھر مصلح کہاں ہے؟ اور کہاں ہے وہ جس کی طرف وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ (هود: 8 (1) میں اشارہ کیا گیا ہے؟ اب جبکہ قرآنی پیشگوئی وَقَالَ الرَّسُوْلُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : 31) پوری ہو چکی ہے تو ضروری ہے کہ وہ موعود فارسی شخص آئے تا کہ ایمان کو ثریا سے واپس لائے اور دین کو قائم کرے اور اسلام کو پھر سے زندہ کرے۔مجله البشري جمادى الأولى والثانیة 1354 ھ صفحہ 17 مجدد کی تلاش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق اللہ تعالیٰ کا اس امت پر یہ احسان - ، ہے