مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 3 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 3

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول عربوں میں تبلیغ ونفوذ کے بارہ میں بشارت الہیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق آخرین کو اولین سے ملانے والا موعود نبی وعدہ کے عین مطابق اہل فارس میں سے ظاہر ہوا۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وہی روحانی فرزند اور خلق ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالی نے (لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ ) کا عظیم وعدہ پورا کرنا تھا۔چنانچہ جہاں اللہ تعالی نے آپ کی تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کا الہام فرمایا وہاں مختلف قوموں اور ملکوں میں آپ کی تبلیغ کے خصوصیت سے پھیلاؤ کی بھی خبر میں عطا فرمائیں۔اور یہ کیسے ہو سکتا تھا کہ آپ جس نبی کعربی صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم و عاشق صادق اور روحانی فرزند بن کے آئے تھے اس سے نسبت رکھنے والی عرب قوم اور بلا د عربیہ کے بارہ میں آپ کو خبریں نہ ملی ہوں۔چنانچہ اللہ تعالی نے عربوں کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہامات بھی فرمائے اور رؤیا وکشوف کے ذریعہ بھی خبریں عطا فرمائیں۔آئیے احمدیت کی تاریخ کے اس باب کا مطالعہ کر کے اپنے ایمانوں کو تازہ کرتے ہیں: عربوں میں تبلیغ اور مقبولیت کی بشارت ایک رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: کوئی چھپیں چھبیس سال کا عرصہ گزرا ہے ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اس نے عربی میں لکھا ہے اور آدھا انگریزی 3