مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 273
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مولانا ابوالعطاء صاحب کی حیفا سے واپسی 257 حضرت مولانا ابو العطاء صاحب خدمت سلسلہ سے بھر پورساڑھے چار سال گزارنے کے بعد 10 فروری 1936 ء کو حیفا سے واپس قادیان جانے کے لئے روانہ ہوئے اور 23 / فروری 1936ء کو خیریت سے قادیان دار الامان پہنچ گئے جہاں آپ کا والہانہ استقبال کیا گیا اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی از راه شفقت بنفس نفیس ریلوے سٹیشن پر تشریف لائے اور شرف مصافحہ و معانقہ کے بعد اپنی موٹر کار میں بٹھا کر شہر میں لے آئے۔(ماخوذ از الحکم قادیان 28 فروری و 7 / مارچ 1936 ) XXXXXXXXXXXX