مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 261 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 261

245 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول گھنٹہ تک قرآن مجید کے بعض لغوی معضلات کے متعلق تبادلہ خیالات ہوتا رہا۔مستشرقین اور اسلامی نقطہ نگاہ سے عربی زبان کے اشتقاقات اور دوسری زبانوں سے نسبت پر علمی محادثه جاری رہا۔ڈاکٹر صاحب اور انکے از ہری ساتھی نے ہماری گفتگو کو بہت پسند کیا اور بعض باتوں کو بالکل اچھوتا قرار دے کر تسلیم کیا اور بعض نظریوں کی تحقیقات کا وعدہ کیا۔معجزانہ حفاظت کا واقعہ الفضل قادیان 9 را کتوبر 1934 ءصفحہ 6-7 ) حضرت مولانا کے قیام فلسطین کے دوران ایک بار آپ پر مخالفین نے بندوق سے فائرنگ کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو معجزانہ طور پر محفوظ رکھا۔حیفا کے بعض شریروں نے یہ منصوبہ بنایا اور ایک رات مسلح ہو کر گھات لگا کر بیٹھے کہ جب حضرت مولانا ابو العطاء صاحب کہا بیر سے واپس تشریف لائیں تو انہیں قتل کر دیں۔لیکن خدائے قادر کی قدرت سے اس وقت انکی بندوقیں نہ چل سکیں اور وہ آپ پر ایک گولی بھی چلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔اس بات کا اعتراف اس سازش میں شریک ایک شخص نے بعد میں اہل کہا بیر کے سامنے کیا۔دوسری طرف حضرت مولانا صاحب نے خود بھی اس گھات کی جگہ سے گزرتے ہوئے ایسا خوف محسوس کیا تھا جس کا ذکر انہوں نے وہاں پہنچتے ہی احباب جماعت کے سامنے کیا تھا۔ایک اہم تبصرہ (الكبابیر۔۔بلدی از عبد الله اسعد) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مولانا موصوف کی مساعی کے بارہ میں جلسہ سالانہ 1933ء کے موقعہ پر اپنی تقریر میں فرمایا: مولوی اللہ دتا صاحب (ابو العطاء صاحب) شام اور مصر میں اچھا کام کر رہے ہیں۔حیفا میں ایک بڑی جماعت قائم ہے جس کے افراد مولوی جلال الدین صاحب شمس کے وقت کے ہیں مگر مولوی اللہ دتا صاحب کام کو خوب پھیلا رہے ہیں۔الفضل 7 جنوری 1934 ء ، تاریخ احمدیت جلد 7)