مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 204
192 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول مان لیا اور قسم کھا کر کہا کہ یہاں کے مشائخ قطعاً ان باتوں کا جواب نہیں دے سکتے۔غیر احمد یوں نے بھی احمدیوں سے کہا کہ در حقیقت احمدیت مسیحیت کے لئے ایک کاری ضرب ہے۔الفضل 7 مئی 1931ء صفحہ 2۔بحوالہ خالد احمدیت جلد اوّل صفحہ 255) احمدیوں کی تفسیر بہت پسند ہے ایک دوست لکھتے ہیں: قدس میں جب ہم احمد ز کی پاشا سے ملنے کے لئے گئے تو وہاں مختلف ممالک کے نمائندے موجود تھے۔احمد زکی پاشا نے ہمارا تعارف ہر ایک وفد کے نمائندوں سے کرایا۔اور شرق الاردن کے مفتی صاحب کو مخاطب کر کے کہا: احمدیوں کی تفسیر بہت پسند ہے کیونکہ یہ جو تفسیر کرتے ہیں اس میں خرافات اور خلاف عقل باتیں نہیں ہوتیں۔اور میرا تو جی چاہتا ہے ان تفسیروں کو ضائع کر دیا جائے جن میں دور از قیاس اور خلاف عقل باتیں پائی جاتی ہیں۔مثال کے طور پر سورہ یوسف کی تفسیر پر ذکر چھیڑ دیا۔جس پر مفتی صاحب اور دوسرے علماء بول اٹھے کہ فلاں مفسر نے یوں لکھا ہے۔اس وقت احمد ز کی پاشا نے مولوی صاحب سے کہا کہ آپ اس کے متعلق بیان فرما ئیں۔مولوی صاحب نے نہایت فصاحت کے ساتھ تقریر کی۔مفتی صاحب يا کسی اور کو جرات نہ ہوئی کہ کسی قسم کا اعتراض کریں۔کیونکہ مولوی صاحب کی تقریر نہایت مدلل تھی۔الفضل 11 / دسمبر 1930 ءصفحہ 2 ) 00000