مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 202 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 202

190 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول شیخ سلیم الربانی صاحب نے مچھلیوں کا شکار سیکھنا شروع کیا۔اس دوران انہوں نے وہاں کے مچھیروں کو بھی تبلیغ کرنی شروع کر دی۔ابھی ان کو اس کام میں ایک ماہ ہی ہوا تھا کہ ایک روز چند شکاریوں نے جنہیں وہ تبلیغ کیا کرتے تھے ان سے کہا: اگر تم واقعی حق پر ہو تو فلاں شکاری سے مقابلہ کے لئے نکلو پھر جس کے جال میں پہلے مچھلی آئے گی وہ حق پر ہوگا۔وہ شکاری دس جالوں سے شکار کرتا تھا اور نہایت ماہر مچھیرا مانا جاتا تھا۔شیخ صاحب نے کہا کہ میں اس مقابلہ کو اس شرط کے ساتھ قبول کرتا ہوں کہ پہلے سمندر کے کنارے وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ حق ظاہر کر دے پھر جال پھینکیں گے۔انہوں نے یہ شرط مان لی۔کیونکہ وہ یہ خیال کر رہے تھے کہ یہ تو ابھی سیکھتا ہے کیا مقابلہ کر سکے گا۔چنانچہ دو رکعت نماز کے بعد دونوں نے متعدد بار جال پھینکے۔آخر پہلے مچھلی شیخ سلیم صاحب کے جال میں آئی۔انہوں نے فوراً خدا تعالی کے آگے سجدہ شکر ادا کیا۔اس کی موقعہ پر دو مچھیروں نے تصدیق کی اور جماعت میں شامل ہو گئے اور یہ بات پورے گاؤں میں مشہور ہوگئی۔(ماخوذ از الفضل 26 / مارچ 1929 ، صفحہ 2 بحوالہ خالد احمدیت جلد اوّل صفحہ (251) 00000 XXXXXXXXXXXX