مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 152 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 152

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول القدس کی زیارت 144 بیت المقدس کو یروشلم ، القدس، یا صرف قدس بھی کہا جاتا ہے اور مقامی طور پر اس مقام کو حرم شریف کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔حرم شریف کے اندر مختلف مقامات حضور کو دکھائے گئے۔وہ صحرہ ( پتھر) بھی دیکھا جس پر ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اور دوسرے تمام انبیاء نے قربانیاں کیں نیز وہ تمام باتیں حضور کو بتائی گئیں جو بطور روایات اس مقام سے متعلق چلی آ رہی ہیں۔حضور نے حنفی مصلی پر دو رکعت نماز ادا کر کے لمبی دعائیں کیں۔مفتی بیت المقدس کی حضور سے ملاقات 2 اگست کو مفتی بیت المقدس کے مکان پر حضور کی چائے کے لئے دعوت تھی جو یہاں کی سپریم کونسل کا صدر ہے۔چائے پر بڑے بڑے آدمی مدعو تھے چائے پر مذہبی گفتگو اور سلسلہ کے حالات پر بھی بحث رہی۔عیسی علیہ السلام کی یادگاریں القدس میں قیام کے دوران حضور انور اس مقام کو دیکھنے کے لئے بھی تشریف لے گئے جہاں حضرت عیسی علیہ السلام کو بطور ملزم پیش کیا گیا تھا اور جہاں ان پر فردِ جرم لگایا گیا اور جہاں ان کو فیصلہ سنایا گیا تھا اور جہاں پیلاطوس نے ان کے خون سے بریت کے اظہار کے لئے ہاتھ دھوئے تھے۔علاوہ ازیں حضور نے اس مقام کو بھی دیکھا جہاں حضرت عیسی نے اپنی صلیب آپ اُٹھائی تھی اور چودہ مقامات پر بے ہوش ہو ہو کر کھڑے ہوتے تھے اور پھر گر جاتے تھے اور جہاں ان کی ماں ان کو ملنے آئی اور جہاں آخر ان کو صلیب دیا گیا تھا ان کا لاشہ رکھ کر معطر کیا گیا تھا نیز وہ قبر بھی دیکھی جس میں تین دن رہے تھے اور وہ پتھر بھی دیکھا جو قبر کے دروازہ سے ہٹایا گیا تھا۔وہ ابھی تک وہاں کھڑا کیا ہوا ہے۔حیفا میں ورود 4 اگست کو حضور انور معہ وفد حیفا کے سٹیشن پر پہنچے۔حضور گرانڈ ہوٹل نصار میں تشریف