مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 139
00000 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اعلمی العربی نے بیان کیا تھا۔131 مکرم شاہ صاحب عرب ممالک میں تین دفعہ تشریف لے گئے۔پہلے آپ 1913 ء میں گئے تھے۔بعد ازاں 1925ء میں مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس کے ساتھ دمشق تشریف لے گئے۔تقریباً چھ ماہ تک آپ نے دمشق میں قیام کیا۔وہاں آپ نے شادی بھی نت کی۔آپ کے برادر نسبتی السید احمد فائق الساعاتی تھے جو محکمہ پولیس کی ایک کلیدی آسامی پر کام کرتے تھے۔تیسری مرتبہ آپ 1956ء میں تشریف لے گئے اور تقریباً دو ماہ قیام کیا۔اس عرصہ میں آپ بیروت بھی تشریف لائے تھے۔( روزنامه الفضل ربوہ 19 مئی 1967ء، بحوالہ سیرۃ حضرت ام طاہر از ملک صلاح الدین صاحب ایم اے ص 45 تا 48 )