مردوں کو اہم زریں نصائح — Page 1
خطبہ جمعہ 19 مئی 2017 (1) اسلام کی تعلیم جو آنحضرت مسی ہیلیم پر اتری ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتی ہے، اگر ہم میں سے ہر ایک اس رہنمائی پر عمل کرنے والا بن جائے تو ایک حسین معاشرہ قائم ہوسکتا ہے مرد کی گھر کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمہ داری ہے۔مرد کی خاوند کی حیثیت سے بھی ذمہ داری ہے۔مرد کی بحیثیت والد کے بھی ذمہ داری ہے۔پھر اولاد کی حیثیت سے بھی ذمہ داری ہے۔اگر ہر مرد ان ذمہ داریوں کو سمجھ لے اور انہیں ادا کرنے کی کوشش کرے تو یہی معاشرے کے وسیع تر امن کے قیام کی اور محبت اور بھائی چارے کے قائم کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔یہی باتیں اولاد کی تربیت کا ذریعہ بن کر پر امن اور حقوق انسانی کے قائم کرنے والی نسل کے پھیلنے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔گھروں کے سکون انہی باتوں سے قائم ہو جاتے ہیں ( قرآن مجید، احادیث نبوی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات اور اسوہ کی روشنی میں مردوں کو نہایت اہم زریں نصائح ) خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 19 مئی 2017 ء بمطابق 19 ہجرت 1396 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن (یوکے)